AIOU
AIOU .Aiou ki all updates . online Assighnmints
28/07/2021
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اپنے طلبہ کو'فائنل ائیر پراجیکٹ گرانٹ' دینے کا اعلان کردیا ہے۔طلبہ کو مالی گرانٹ فراہم کرکے ریسرچ پراجیکٹ کی حوصلہ افزائی کرنا اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی پر مبنی تحقیق کو فروغ دینا فائنل ائیر پراجیکٹ گرانٹ کے مقاصد ہیں۔اس پراجیکٹ کے تحت طلبہ کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کارآمد تحقیقی منصوبوں پر کام کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔بی ایس/بی ایس سی(آنرز)، ماسٹر، ایم فل،ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے طلبہ و طالبات فائنل ایئر پراجیکٹ گرانٹ کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔سائنس کے طلبہ کو 80ہزار، سوشل سائنسز اور دیگر پروگرامز کے طلبہ کو 50ہزار جبکہ جنرل کیسز میں 20ہزارتک کی گرانٹ دی جاسکتی ہے۔مذکورہ پروگراموں کے خواہشمند طلباء و طالبات کو اپنی درخواست کے ساتھ پراجکیٹ پروپوزل اور پراجیکٹ کے تخمینے کے اخراجات کی تفصیلات دستاویزی شواہد کے ساتھ متعلقہ شعبہ جات میں جمع کروانے ہونگے۔شعبے کے سربراہان فائنل ائیر پراجیکٹ گرانٹ کا معاملہ فیکلٹی کے ماہرین کی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے، کمیٹی تحقیق کی اہمیت اور تخمینہ اخراجات کی بنیاد پر رقم مختص کرنے کی سفارش کرے گی اور متعلقہ فیکٹی کے ڈین کے ذریعے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افئیر کو ارسال کرے گی۔مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد منتخب طلباء کو یونیورسٹی کے ٹریژرار آفس کے ذریعہ فائنل ایئر پراجیکٹ گرانٹ کے چیک جاری کئے جائیں گے۔
(ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the university
Telephone
Website
Address
Mirpur