Engineer Muhammad Mobeen
General Secertary PMML Rawalpindi
03/07/2026
راولپنڈی:
مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمتِ خلق کے زیرِ اہتمام پہلی ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح مرکزی ترجمان پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کیا۔
اس موقع پر صدر مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی شہباز راجپوت، جنرل سیکرٹری راولپنڈی انجینئر مبین صدیقی، صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد انعام الرحمن، سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان، قاضی خالد فاروق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس راولپنڈی، ایگزیکٹیو ممبر راولپنڈی چیمبر آف کامرس افضال بٹ سیمت راولپنڈی کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ ایمبولینس سروس کا آغاز دکھی انسانیت کی خدمت کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد عوام، بالخصوص مستحق افراد کو بروقت طبی سہولت اور ایمرجنسی مدد فراہم کرنا ہے
01/07/2026
القدس امینولینس سروس افتتاح 3 جولائی 2026 ان شاءاللہ
01/07/2026
راولپنڈی:
جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی انجینئر مبین صدیقی نے مہربان مارکیٹ، ٹینچ بھاٹہ میں آتشزدگی سے متاثرہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور دکانوں کے مالکان سے ملاقات کر کے ان سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا۔
اس موقع پر مدیر دارالافتاء راولپنڈی، الشیخ حفیظ الرحمن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وفد نے متاثرہ تاجروں کے لیے دعا کی اور یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انجینئر مبین صدیقی نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ دکانداروں کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے اور انہیں جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔ا
29/06/2026
راولپنڈی:
مرکزی مسلم لیگ PP-16 کے زیرِ اہتمام تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس سے صدر شمالی زون احسان اللہ منصور، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی انجینئر مبین صدیقی، صدر NA-56 میاں بلال حنیف اور صدر PP-16 نے خطاب کیا۔
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے، مقامی سطح پر دفاتر کے قیام، عوامی رابطہ مہم اور یونین کونسل سطح تک تنظیم کو مؤثر بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ مضبوط تنظیمی بنیاد اور عوامی خدمت کے ذریعے عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی کردار ادا کیا جائے گا۔ اجلاس میں کارکنان کی فعالیت، مقامی سطح پر رابطوں اور آئندہ اہداف کے حصول کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
راولپنڈی میں تیسرے دفتر کے افتتاح کے موقع پر جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی تفصیلات بتارہے ہیں
29/06/2026
راولپنڈی:
مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کے سلسلے میں ٹینچ بھاٹہ وارڈ نمبر 6 دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح صدر شمالی زون مرکزی مسلم لیگ احسان اللہ منصور، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی انجینئر مبین صدیقی نے کیا۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مقامی سطح پر تنظیمی دفاتر کے قیام سے عوامی رابطہ مزید مضبوط ہوگا جبکہ خدمتِ خلق، تنظیمی سرگرمیوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے گا۔
اس موقع پر تنظیمی استحکام، عوامی خدمت اور یونین کونسل سطح تک تنظیم کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
راولپنڈی خدمت کے کاموں میں مسلسل اضافہ الحمداللہ ایمبولینس پہنچ گئی 03 جولائی بروز جمعۃ المبارک شام 6 بجے کمیٹی افتتاح کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Saifullah Lodhi Road Saddar
Mirpur