Right Way Digital Exchange

Right Way Digital Exchange

Share

we providing E-currencies services since 2011 to the Pakistani users.we deal in perfect money -SKRIL

Photos from Right Way Digital Exchange's post 31/05/2024

صاحبزادہ سلطان صاحب کی عقیدہ ختم نبوت ، ناموس رسالت اور اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے خدمات
حصہ سوم

ہر سال صاحبزادہ سلطان صاحب کی زیر صدارت اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و حق باھو کانفرنس کے عنوان سے پاکستان کے تقریباً ہر شہر سمیت مختلف ممالک میں بھی فقید المثال پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ہر پروگرام میں دانشوروں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ ہزاروں اور کل ملا کر سالانہ لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔
اتنے بڑے لیول پر ہونے والی کانفرنسز میں ببانگِ دہل ختم نبوت اور ناموس رسالت کے حساس موضوع پر صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب کے خطابات اب بھی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ہیں ۔

نیچے دیئے گئے چند لنکس میں ملاحظہ فرمائیں

ناموس رسالت پر ایک اور حملہ مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے؟
https://youtu.be/nYEeY9XgcrU?si=hUQ9YEH6SSa-WgJC

ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہماری ذمہ داریاں https://youtu.be/XstGS7qQW18?si=FsBzwMmB-_6C5KhI

دنیا و آخرت میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت و شفاعت عقیدہ ختم نبوت سے مشروط ہے ۔
https://www.facebook.com/share/v/iJbhnW2wv4ZWpQM1/?mibextid=xfxF2i

ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے
https://youtu.be/71Z6Dh9QRt0?si=48Y2GswfuWQsYrxn

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پر قرآنی دلیل
https://youtu.be/wrS1TDzMag4?si=0TQ72jNelfcHtw3U

آقا پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کی گواہی کائنات کی ہر چیز نے دی ہے
https://youtu.be/fpxTUqGskK0?si=QE_XCmk1M0z_mFC4

26/05/2024

سلطان العارفین حضرت سخی سُلطان باھُو رحمتہ اللّٰہ علیہ کے وارثین کی اصلاحی جہدوجہد

23/05/2024

مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: لباس کا بیان
حدیث نمبر: 4352
ترجمہ:
ابو الاحوص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے غیر معیاری کپڑے پہنے ہوئے تھے، آپ ﷺ نے مجھ سے پوچھا:’’ کیا تمہارے پاس مال ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا:’’ مال کی کون سی نوع تمہارے پاس ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: اونٹ، گائے، بکری، گھوڑے اور غلام ہر قسم کا مال اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کر رکھا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا:’’ جب اللہ نے تمہیں مال دے رکھا ہے تو پھر اللہ کی نعمت اور اس کی عزت و کرامت کا اثر تم پر ظاہر ہونا چاہیے۔‘‘ اسے احمد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور شرح السنہ میں مصابیح کے الفاظ ہیں۔ صحیح، رواہ احمد و النسائی و فی شرح السنہ۔

گھوڑوں کے متعلق آیات ربانی:
قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی۔ پھر سم مار کر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں۔ پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں اور غبار اڑاتے ہیں۔ پھر لشکر میں جاتے ہیں۔ (سورۃ العادیات)
سورہ ص کا مطالعہ کریں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے کہا کہ مجھے گھوڑوں کی محبت پسند آئی الله کی یاد کیلئے۔ الله نے سلیمان ع کے گھوڑوں جو پیار سے پنڈلی اور گردن پر ہاتھ ہاتھ پھیرنے کے بارے بیان کیا۔

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے اور اس کے وعدے کو سچا مانتے ہوئے اللہ کے راستے میں گھوڑا پالتا ہے، اس کا کھانا،اس کا پینا، اس کی لید اور پیشاب قیامت کے دن اس کے پلڑے میں ہوں گے“ (بخاری)

گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک کیلئے برکت رکھ دی گئی ہے (حدیث)

Want your business to be the top-listed Finance Company in Model Town?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Model Town
54700