Crime Update Multan
News/Media
17/05/2026
ملتان (جعفر حسین )ملتان: علی پور سے تعلق رکھنے والا اور ملتان میں رہائش پذیر مبینہ نوسرباز و شادی فنکشن آرگنائزر صادق بھٹہ متعدد شہریوں سے مبینہ فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات سامنے آنے کے بعد روپوش ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ شاہ رکنِ عالم میں قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق متاثرین میں جمشید عرف جمی، محمد کاشف، بھیا جی اور جعفر حسین سمیت دیگر شہری بھی شامل ہیں، جنہوں نے ملزم پر مالی لین دین میں مبینہ فراڈ کے الزامات عائد کیے ہیں۔
کرائم رپورٹر، روزنامہ اخبار۔
17/05/2026
نواب پور روڈ کے علاقے دیوان کا باغ میں خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا
ریسکیو 1122 کے مطابق 38 سالہ پروین مائی گھر میں مردہ پائی گئیں، نامعلوم ملزم فرار
واقعے کے بعد ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع، فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف
ریسکیو اہلکاروں نے لاش نشتر ہسپتال منتقل کر دی، پولیس کی تفتیش جاری
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Bhawalpur Road Bypass Chok
Multan
60600