DRH News

DRH News

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DRH News, News & Media Website, News, Multan.

23/03/2026

دنیاپور روڈ اسلام پور کا رہائشی محمد عطاء اللہ عرف تایا بقضائے الٰہی وفات پا گیا

جس کی نمازِ جنازہ آج بروز 23 مارچ 2026 دن 11 بجے اسلام پور والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
DRH News

07/03/2026

دنیاپور روڈ و گردونواح میں عید سے قبل ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری لٹنے لگے دنیاپور روڈ مخدوم رشید 11 ایم آر کے رہائشی محمد صغیر ولد شاکر کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

متاثرہ شہری کے مطابق وہ 6 مارچ کو رات تقریباً 8:30 بجے ملتان سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ دنیاپور روڈ پر جمعہ والا موٹروے پل کے نیچے موٹر سائیکل پر سوار 2مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا

ڈاکو اسلحے کے زور پر ان سے ایک موبائل فون مالیت تقریباً 18 ہزار روپے، 3500 روپے نقدی، بٹوا جس میں اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ، اور دیگر اصل، دستاویزات، موجود تھے چھین کر فرار ہو گئے۔

جبکہ پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ شہریوں نے تھانہ مخدوم رشید، تھانہ ممتاز آباد پولیس سے فوری نوٹس لینے اور گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ: وقار ہنجرا
ڈی آر ایچ نیوز
DRH News

28/02/2026

دنیاپور روڈ ٹھٹہ صادق آباد علی شیروان میں توڑی کے تنازع پر مزدور محمد ساجد جاں بحق

دنیاپور روڈ ٹھٹہ صادق آباد کے نواحی گاؤں علی شیروان میں توڑی اٹھانے کے معمولی تنازع نے افسوسناک رخ اختیار کر لیا، جہاں مبینہ تشدد کے نتیجے میں ایک مزدور جان کی بازی ہار گیا

علی شیروان میں ذرائع کے مطابق زمیندار کے ملازمین کے درمیان توڑی اٹھانے پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نمبردار جلال عرف جلالو کے بیٹوں نے مبینہ طور پر ملازم ساجد آرائیں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی جہانیاں اور ایس ایچ او ٹھٹہ صادق آباد پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث دو افراد کو “وکیل” اور “کوکل” کے نام سے پکارا جاتا ہے, حکام کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ مقدمہ درج کرنے کی تیاری مکمل کی جا رہی ہے

مزید پیش رفت پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ابتدائی تفتیش کے بعد سامنے آئے گی
رپورٹ: وقار ہنجرا
ڈی آر ایچ نیوز
WhatsApp Chenal
https://whatsapp.com/channel/0029Vb5zvRW30LKKuIi4G925
DRH News

26/02/2026

ملتان تحصیل جلال پور پیر والا میں 25فروری شام 4بجے بکری چور پکڑا گیا ہے۔
DRH News

Photos from DRH News's post 22/02/2026

انسپکٹر سلیم وٹو متعینہ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا کر پیسے مانگے جا رہے ہیں سب دوست محتاط رہیں

سلیم وٹو اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لیئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
منجانب: میاں محمد سلیم وٹو
DRH News

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


News
Multan