Pashtoon SF BZU

Pashtoon SF BZU

Share

This is Pakhtun SF� Official Page

Photos from Pashtoon SF BZU's post 16/12/2025

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا اظہار یکجہتی — سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور 🌺🕯🌺🕯

آج پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے ساتھ اظہار یکجہتی کا پروگرام بنایا تھا۔جس میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع لورالائی کے ضلعی صدر آیڈوکیٹ منظور احمد کاکڑ، آرگنائزنگ کمیٹی چیرمین عبدالحمید ناصر، بلوچ سٹوڈنٹس کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صدر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ یہ ہماری تاریخ کا وہ زخم ہے جو وقت گزرنے کے باوجود آج بھی تازہ ہے۔ یہ محض چند معصوم جانوں کا ضیاع نہیں تھا، بلکہ یہ ہمارے خوابوں، ہماری مسکراہٹوں اور ہمارے روشن مستقبل پر کیا گیا ایک سفاک حملہ تھا۔ معصوم بچوں کی کتابوں پر بہایا گیا خون آج بھی ہم سے سوال کرتا ہے کہ کیا ہم خاموش رہ سکتے ہیں؟

الیکشن کمیٹی چیرمین عبدالحمید ناصر نے کہا کہ ہم 16 دسمبر کے اس سفاکانہ اور انسانیت سوز واقعے کی بھرپور اور غیر مشروط مذمت کرتے ہیں۔ معصوم بچوں اور اساتذہ کا قتل کسی بھی مذہب، نظریے یا اخلاقی قدر میں جائز نہیں۔ یہ ایک کھلا ظلم اور بربریت ہے جس کی کوئی توجیہ نہیں کی جا سکتی۔ ایسے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور انہیں کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا.

ہم ان عظیم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے علم کے راستے میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ ان کے والدین کے صبر، اساتذہ کی قربانی اور پوری قوم کے حوصلے کو سلام، جو اس اندوہناک سانحے کے بعد بھی ٹوٹے نہیں بلکہ مزید مضبوط ہو کر ابھرے۔ یہ سانحہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ظلم جتنا بھی طاقتور ہو، شعور اور حق کی روشنی کو بجھا نہیں سکتا۔

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن یہ مطالبہ کرتی ہیں کہ اس واقعے میں ملوث قاتلوں کو واقعی قرار سزا دی جائے۔ اور
نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے جائے۔ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو انصاف فراہم کیا جائے اور ملک میں طلباء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء ہمیشہ ہماری دلوں میں زندہ رہیں گے۔🕯🌺🕯 🌺

شاہ زیب داوڑ
سیکرٹری اطلاعات
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان

Photos from Pashtoon SF BZU's post 15/12/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاوُالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سابق صدر و رکن مرکزی کونسل نسیم وزیر اور سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عوامی نیشنل پارٹی تاج وزیر کے والد محترم وفات پاچکے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے انکے والد صاحب کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انہیں صبر جمیل نصیب فرمائے امین۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بی زیڈ یو ملتان دکھ کی اس گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔

Want your university to be the top-listed University in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Multan