Police Alert News

Police Alert News

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Police Alert News, Media/News Company, Multan.

05/03/2021

راولپنڈی

راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے 05 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ نامزد ملزم کو سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا

معزز عدالت کے جج جہانگیر علی گوندل نے مجرم منیر احمد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزاسنائی

ملزم منیر احمد نے 05 سالہ کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس

واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں جنوری 2020 میں تھانہ رتہ امرال میں درج کیاگیاتھا، پولیس

زیادتی کے مقدمہ میں ملزم کی سزائے موت پر سی پی اومحمد احسن یونس کی جانب انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیمز کو شاباش

ملزم کو سزا ملنا انصاف کی جیت ہے، بچوں سے زیادتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں، سی پی او

24/02/2021

ریجنل پولیس آفس ملتان/شعبہ تعلقات عامہ
مورخہ24.02.2021
ملتان:۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی محکمہ پولیس میں نفری کی کمی دور کرنے کے لیے بھرتیوں کی اجازت کا مقصد نہ صرف پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے بلکہ محکمہ میں نیا خون شامل کر کے سروس ڈلیوری سسٹم کو بہتر بنانا ہے اس حوالہ سے پولیس میں بھرتیوں کے مرحلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور چیئرمین ریکروٹمنٹ کمیٹی ضلع لیہ میں بھرتی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم، ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس بھی موجود تھے آر پی او ملتان سید خرم علی شاہ نے کہا کہ بھرتی کے عمل کو شفاف رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ کیمروں کی آنکھ سے بھی بھرتی کے مختلف مراحل کی نگرانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی امیدوار یا نگران نے بھرتی کے عمل میں دھوکہ دہی کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کے مراحل میں کسی بھی انسانی غلطی کے فوری تدارک کے لیے بھی طریقہ کار متعین ہے اور سفارش کلچر کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائیگی امیدوار اعتماد رکھیں کہ ان کے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا امیدوار کسی قسم کی سفارش اور رشوت دینے کے چکر میں نہ آئیں اور جسمانی فٹنس،دوڑ اور ٹیسٹ میں اپنی صلاحیتوں سے اپنا میرٹ بنائیں۔

ترجمان ریجنل پولیس ملتان

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Multan