Tafseer e Quraan

Tafseer e Quraan

Share

We want to make the teaching and training of the Holy Quran common to all over the world.

22/06/2025

*_"Tafseer Surat-ul-Waqiah Verse #: 088-091"_*
*--------------------------------------------*
*🫐..❀تفسیرِ مبارکہ کے موضوعات❀..🫐*
*--------------------------------------------*
- مرنے والوں کے تین گروہ اور ان کی جزاء:
*--------------------------------------------*
*◉...❁✾ "بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ" ✾❁...◉*
*--------------------------------------------*

📮👈 فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ (۸۸) فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ - وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ (۸۹) وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ (۹۰) فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ (۹۱)

*🌱👈 تَرجَمَۂِ کَنْزُالعِرفَانْ شَرِیْفْ وَ تَفْسِیْر صِرَاطُ الْجِنَانْ شَرِیْفْ:*

پھر وہ فوت ہونے والا اگر مقرب بندوں میں سے ہے۔ تو راحت اور خوشبودار پھول اور نعمتوں کی جنت ہے۔ اور اگر وہ دائیں جانب والوں میں سے ہو۔ تو *(اے حبیب!)* تم پر دائیں جانب والوں کی طرف سے سلام ہو۔

*🌸👈 { فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ: پھر وہ فوت ہونے والا اگر مقرب بندوں میں سے ہے۔}*

یہاں سے موت کے وقت مخلوق کے طبقات کے احوال اور ان کے درجات بیان فرمائے جا رہے ہیں، چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا آگے بڑھ جانے والے اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں میں سے ہے تو اس کے لئے *(موت کے وقت)* راحت، خوشبودار پھول اور آخرت میں نعمتوں کی جنت ہے۔

🥥👈 حضرت ابو العالیہ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ مُقَرَّبین سے جو کوئی دنیا سے جدا ہوتا ہے تو اس کے پاس جنت کے پھولوں کی ڈالی لائی جاتی ہے، وہ جب اس کی خوشبو لیتا ہے تو اس وقت اس کی روح قبض ہوتی ہے۔

(خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ:۸۸ -۸۹، ۴/۲۲۵)

*🧆👈 {وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ: اور اگر وہ دائیں جانب والوں میں سے ہو۔}*

اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا دائیں جانب والوں میں سے ہو تو اے اَنبیاء کے سردار! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، آپ ان کا سلام قبول فرمائیں اور ان کے لئے غمگین نہ ہوں وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے سلامت اور محفوظ رہیں گے اور آپ ان کو اسی حال میں دیکھیں گے جو آپ کو پسند ہو۔

(خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۹۰-۹۱،۴/۲۲۵)

*🪵👈 بعض مفسرین نے ان آیات کے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں کہ اگر مرنے والا دائیں جانب والوں میں سے ہو تو اے دائیں جانب والے! موت کے وقت اور اس کے بعد تمہارے ساتھی تم پر سلام بھیجیں گے۔*

(روح البیان، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۹۰-۹۱، ۹/۳۴۱ )

*⎙ ⌲*
*ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
*💠"•• ══ ༻◉مدینـــــــه◉༺ ══ ••"💠*
*🙏💥➖عاجِزَانہ مَدَنی اِلتجاء➖💥🙏*
اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس تفسیر کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔
*--------------------------------------------*
*Whatsapp Contact:*
*https://wa.me/message/CZV6UOLTNWP4N1*
*page:*
*https://fb.me/tafseeriquraan*
*YouTube Channel:*
*https://youtube.com/c/tafseerequraan*
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
*╭┄┅─══════════════─┅┄╮*
*༻◉فیضانِ تفسیر القرآن جاری رہے گا◉༺*
*╰┄┅─══════════════─┅┄╯*
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱

22/06/2025

*_"Tafseer Surat-ul-Waqiah Verse #: 081-087"_*
*--------------------------------------------*
*🫐..❀تفسیرِ مبارکہ کے موضوعات❀..🫐*
*--------------------------------------------*
- کفار کی بے بسی کا بیان:
*--------------------------------------------*
*◉...❁✾ "بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ" ✾❁...◉*
*--------------------------------------------*

📮👈 اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ (۸۱) وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ (۸۲) فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ (۸۳) وَ اَنْتُمْ حِیْنَىٕذٍ تَنْظُرُوْنَۙ (۸۴) وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ (۸۵) فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ (۸۶) تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ (۸۷)

*🌱👈 تَرجَمَۂِ کَنْزُالعِرفَانْ شَرِیْفْ وَ تَفْسِیْر صِرَاطُ الْجِنَانْ شَرِیْفْ:*

تو کیا تم اس بات میں سستی کرتے ہو؟ اور تم اپنا حصہ یہ بناتے ہو کہ تم جھٹلاتے رہو۔ پھر کیوں نہیں جب جان گلے تک پہنچے۔ حالانکہ تم اس وقت دیکھ رہے ہو۔ اور ہم تم سے زیادہ اس کے قریب ہیں مگر تم دیکھتے نہیں ۔ تواگر تمہیں بدلہ نہیں دیا جائے گا تو کیوں نہیں ۔ روح کو لوٹا لیتے ،اگر تم سچے ہو۔

*🌸👈 { اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَ: تو کیا تم اس بات میں سستی کرتے ہو؟}*

اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کفارِ مکہ کو ڈانٹتے ہوئے فرمایا کہ اے اہلِ مکہ ! تو کیا تم اللہ تعالیٰ کے اس کلام کی تصدیق کرنے کی بجائے اس کا انکار کرتے ہو اور اس انکار کو معمولی سمجھتے ہو اور تم نے اس عظیم نعمت کا شکر کرنے کی بجائے قرآن کو جھٹلانا ہی اپنا حصہ قرار دے رکھا ہے۔

*🪵👈 تفسیر خازن میں ہے، حضرت حسن رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:*

’’وہ بندہ بڑا بد نصیب ہے جس کا حصہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کو جھٹلانا ہو۔"

(خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۸۲، ۴/۲۲۴)

📚👈 بعض مفسرین نے اس آیت *’’وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ‘‘* کے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں:

*"اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو نعمتیں عطا کی ہیں تم نے ان کا شکر کرنے کی بجائے انہیں جھٹلانا اپنا حصہ بنا رکھا ہے۔"*

(خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۸۲، ۴/۲۲۴)

🌻👈 اور جھٹلانے سے مراد یہ ہے کہ وہ نعمت ملنے کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرنے کی بجائے اَسباب کی طرف منسوب کرتے ہیں۔

*🪨👈 حضرت زید بن خالد جہنی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:*

تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حُدَیْبیہ کے مقام پر بارش والی رات میں ہمیں صبح کی نماز پڑھائی، جب رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا:

*’’کیا تم جانتے ہو کہ تمہارے رب عَزَّوَجَلَّ نے کیا فرمایا ہے؟*

❗لوگ عرض گزار ہوئے: اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں

*ارشاد فرمایا:* اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ’’میرے بندوں نے صبح کی تو کچھ مجھ پر ایمان رکھنے والے اور کچھ منکر تھے، بہرحال جس نے کہا: اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے ہم پر بارش برسائی گئی تو وہ مجھ پر ایمان رکھنے والا اور ستاروں کا منکر ہے اور جس نے کہا کہ ہم پر فلاں فلاں ستارے نے بارش برسائی ہے تو وہ میرا منکر اور ستاروں پر یقین رکھنے والا ہے۔

(بخاری، کتاب الاذان، باب یستقبل الامام الناس اذا سلّم، ۱/۲۹۵، الحدیث:۸۴۶)

*🫐👈 { فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَ: پھر کیوں نہیں جب جان گلے تک پہنچے۔}*

اس آیت اور اس کے بعد والی چار آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے کفار! تمہارا حال یہ ہے کہ اگر تمہارے پاس وہ کتاب لائی جائے جس نے تمہیں اپنی مثل لانے سے عاجز کر دیا تو تم کہتے ہو کہ یہ جادو ہے اور یہ خود بنائی ہوئی کتاب ہے، اگر تمہاری طرف سچا رسول بھیجا جائے تو تم اسے جادوگر اور جھوٹا کہنے لگ جاتے ہو اور اگر ہم تمہیں بارش عطا کریں تو تم کہنے لگتے ہو کہ فلاں ستارے کی وجہ سے بارش نازل ہوئی ہے ۔ اگر تم اپنی ان باتوں میں سچے ہو اور تمہارے خیال کے مطابق مرنے کے بعد اُٹھنا ، اعمال کا حساب کیا جانا اور جزا دینے والا معبود وغیرہ یہ سب کچھ کوئی حقیقت نہیں ہے تو پھر تم ایسا کیوں نہیں کرتے کہ:

*جب تمہارے پیاروں میں سے کسی پر نَزع کا وقت طاری ہو اور اس کی روح حلق تک پہنچ چکی ہو تو تم* (اپنی طاقت و قوت کے بل بوتے پر) *اس کی روح کو لوٹا دو، حالانکہ تم اس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو کہ اس پر موت کی غَشی طاری ہے اور اس کی روح بس نکلنے ہی والی ہے لیکن تم اس مرنے والے کی روح لوٹانے اور اس کی جان بچانے پر قادر نہیں البتہ ہم اس وقت اپنے علم و قدرت کے ساتھ تم سے زیادہ اس مرنے والے کے قریب ہوتے ہیں کہ ہر چیز کو جانتے بھی ہیں اور سب کچھ کر بھی سکتے ہیں لیکن تم اس چیز کو جانتے نہیں۔ جب تمہیں معلوم ہے کہ روح کو لوٹا دینا تمہارے اختیار میں نہیں ہے تو سمجھ جاؤ کہ یہ کام اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے، لہٰذا تم پر لازم ہے کہ اس پر ایمان لاؤ۔*

(مدارک،الواقعۃ، تحت الآیۃ:۸۳-۸۷، ص ۱۲۰۴-۱۲۰۵، جلالین مع جمل، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۸۳-۸۷، ۷/۴۰۶- ۴۰۷، خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۸۳-۸۷، ۴/۲۲۴-۲۲۵، ملتقطاً)

*⎙ ⌲*
*ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
*💠"•• ══ ༻◉مدینـــــــه◉༺ ══ ••"💠*
*🙏💥➖عاجِزَانہ مَدَنی اِلتجاء➖💥🙏*
اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس تفسیر کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔
*--------------------------------------------*
*Whatsapp Contact:*
*https://wa.me/message/CZV6UOLTNWP4N1*
*page:*
*https://fb.me/tafseeriquraan*
*YouTube Channel:*
*https://youtube.com/c/tafseerequraan*
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
*╭┄┅─══════════════─┅┄╮*
*༻◉فیضانِ تفسیر القرآن جاری رہے گا◉༺*
*╰┄┅─══════════════─┅┄╯*
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱

22/06/2025

*_"Tafseer Surat-ul-Waqiah Verse #: 075-077"_*
*--------------------------------------------*
*🫐..❀تفسیرِ مبارکہ کے موضوعات❀..🫐*
*--------------------------------------------*
- عظمتِ قرآن کا بیان اور منکرینِ قرآن کو تنبیہ:
*--------------------------------------------*
*◉...❁✾ "بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ" ✾❁...◉*
*--------------------------------------------*

📮👈 فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ (۷۵) وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ (۷۶) اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ (۷۷)

*🌱👈 تَرجَمَۂِ کَنْزُالعِرفَانْ شَرِیْفْ وَ تَفْسِیْر صِرَاطُ الْجِنَانْ شَرِیْفْ:*

تو مجھے تاروں کے ڈوبنے کی جگہوں کی قسم۔ اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے۔ بیشک یہ عزت والا قرآن ہے۔

*🌸👈 { فَلَاۤ اُقْسِمُ: تو مجھے قسم ہے۔}*

اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ستاروں کے ڈوبنے کی جگہوں کی قسم ارشاد فرمائی، ان جگہوں کے بارے میں امام فخر الدین رازی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے مختلف اقوال ذکر کئے ہیں۔

*1️⃣…* ان سے مَشارق اور مَغارب مراد ہیں اور ایک قول یہ ہے کہ ان سے صرف مغارب مراد ہیں کیونکہ ستارے اسی جگہ غروب ہوتے ہیں۔

*2️⃣…* ان سے آسمان میں بُروج اور *(سیاروں یا ستاروں)* کی مَنازل مراد ہیں۔

*3️⃣…* ان سے شَیاطین کو پڑنے والے شہاب ِثاقب کے گرنے کی جگہیں مراد ہیں۔

*4️⃣…* ان سے قیامت کے دن ستاروں کے مُنتَشِر ہونے کے بعد گرنے کی جگہیں مراد ہیں۔

(تفسیرکبیر، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۵، ۱۰/۴۲۶)

*🪨👈 { وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌ: اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے۔}*

ارشاد فرمایا کہ اگر تمہیں علم ہو تو تم اس قَسم کی عظمت جان لو گے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرت اور حکمت کے کمال پر دلالت کرتی ہے۔

(تفسیرکبیر، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۵، ۱۰/۴۲۶)

*🧆👈 { اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌ: بیشک یہ عزت والا قرآن ہے۔}*

کفارِ مکہ قرآنِ پاک کو شعر اور جادو کہا کرتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ستاروں کے ڈوبنے کی جگہوں کی قسم ارشاد فرما کر ان کا رد کرتے ہوئے اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں فرمایا کہ بے شک جو قرآن سرکارِ دو عالَم، محمد مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر نازل فرمایا گیا یہ شعر اور جادو نہیں اور نہ ہی یہ کسی کا اپنا بنایا ہوا کلام ہے، بلکہ یہ عزت والا قرآن ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام اور اس کی وحی ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا معجزہ بنایا ہے اور یہ محفوظ اور پوشیدہ کتاب لوحِ محفوظ میں موجود ہے جس میں تبدیل اور تحریف ممکن نہیں اور نہ ہی اس تک شَیاطین پہنچ سکتے ہیں۔

*(تفسیرکبیر، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۷-۷۸، ۱۰/۴۲۸، خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۷-۷۸، ۴/۲۲۳، تفسیر قرطبی، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۷-۷۸، ۹/۱۶۴، الجزء السابع عشر، ملتقطاً)*

*⎙ ⌲*
*ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
*💠"•• ══ ༻◉مدینـــــــه◉༺ ══ ••"💠*
*🙏💥➖عاجِزَانہ مَدَنی اِلتجاء➖💥🙏*
اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس تفسیر کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔
*--------------------------------------------*
*Whatsapp Contact:*
*https://wa.me/message/CZV6UOLTNWP4N1*
*page:*
*https://fb.me/tafseeriquraan*
*YouTube Channel:*
*https://youtube.com/c/tafseerequraan*
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
*╭┄┅─══════════════─┅┄╮*
*༻◉فیضانِ تفسیر القرآن جاری رہے گا◉༺*
*╰┄┅─══════════════─┅┄╯*
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱

22/06/2025

*_"Tafseer Surat-ul-Waqiah Verse #: 073-074"_*
*--------------------------------------------*
*🫐..❀تفسیرِ مبارکہ کے موضوعات❀..🫐*
*--------------------------------------------*
- آگ کے دو فوائد:
- تسبیح کرنے کا حکم:
*--------------------------------------------*
*◉...❁✾ "بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ" ✾❁...◉*
*--------------------------------------------*

📮👈 نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ (۷۳) فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ (۷۴)

*🌱👈 تَرجَمَۂِ کَنْزُالعِرفَانْ شَرِیْفْ وَ تَفْسِیْر صِرَاطُ الْجِنَانْ شَرِیْفْ:*

ہم نے اسے یادگار بنایا اور جنگل میں سفر کرنے والوں کیلئے نفع بنایا۔ تو اے محبوب! تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بیان کرو۔

*🌸👈 { نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً: ہم نے اسے یادگار بنایا۔}*

اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے آگ کے دو فوائد بیان فرمائے، پہلا فائدہ یہ ارشاد فرمایا کہ ہم نے اس آگ کو جہنم کی آگ کی یادگار بنایا تاکہ دیکھنے والا اس آگ کو دیکھ کر جہنم کی بڑی آگ کو یاد کرے اور اللہ تعالیٰ سے اور اس کے عذاب سے ڈرے۔

*💥👈 حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:*

’’تمہاری آگ جہنم کی آگ کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔"

*عرض کی گئی:* یا رسولَ اللہ! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، یہ آگ بھی کافی گرم ہے۔

❗ارشاد فرمایا: *’’وہ اس سے 69 حصے زیادہ گرم ہے اور ہر حصے میں اس کے برابر گرمی ہے۔"*

( بخاری، کتاب بدء الخلق، باب صفۃ النار وانّہا مخلوقۃ، ۲/۳۹۶، الحدیث: ۳۲۶۵)

*📚👈 دوسرا فائدہ یہ ارشاد فرمایا کہ آگ کو جنگل میں سفر کرنے والوں کیلئے نفع مند بنایا کہ وہ اپنے سفروں میں شمعیں جلا کر، کھانا وغیرہ پکا کر اور خود کو سردی سے بچا کر اُس سے نفع اُٹھاتے ہیں۔*

(خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۳، ۴/۲۲۲، ملخصاً)

*🫐👈 {فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ: تو اے محبوب! تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بیان کرو۔}*

اللہ تعالیٰ نے اپنی وحدانیّت اور قدرت کے دلائل اور تمام مخلوق پر اپنے انعامات ذکر فرمانے کے بعد اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، آپ اپنے عظمت والے رب عَزَّوَجَلَّ کے نام کی ان تمام چیزوں سے پاکی بیان کریں جو مشرکین کہتے ہیں۔

*(خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۴، ۴/۲۲۲)*

*⎙ ⌲*
*ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
*💠"•• ══ ༻◉مدینـــــــه◉༺ ══ ••"💠*
*🙏💥➖عاجِزَانہ مَدَنی اِلتجاء➖💥🙏*
اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس تفسیر کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔
*--------------------------------------------*
*Whatsapp Contact:*
*https://wa.me/message/CZV6UOLTNWP4N1*
*page:*
*https://fb.me/tafseeriquraan*
*YouTube Channel:*
*https://youtube.com/c/tafseerequraan*
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
*╭┄┅─══════════════─┅┄╮*
*༻◉فیضانِ تفسیر القرآن جاری رہے گا◉༺*
*╰┄┅─══════════════─┅┄╯*
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


NLC By Pass, Main Khanewal Road
Multan