Baby Feeding Solutions

Baby Feeding Solutions

Share

Baby Feeding Solutions provides evidence-based infant and child feeding care.

10/07/2026

ہائے...Teething اور کاٹیاں 😬😬😬

ننھے منے جب بوریت کا شکار ہو جائیں، یا ان کو ان کی خواہش کے مطابق ملک سپلائی نہ ملے یعنی دودھ کا تیز بہاؤ جوکہ عام طور پر پراپر Latch نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے یا بچہ teething پر ہو...تو بریسٹ فیڈنگ کے دوران کاٹنے کی عادت ہونے لگتی ہے۔

اور اگر ماں ردعمل میں چیخ پڑے تو بچہ زیادہ تر کاٹنا شروع کر دیتا ہے اور باقاعدہ کاٹی کرنے کے ساتھ ہنستا نظر بھی آتا ہے۔

بچے کو کاٹنے سے روکنے کیلئے:
کوشش کریں کہ بچے کو ٹھیک سے Latch کروائیں۔ جب بچہ صرف نپل لیتا ہے تو ایک طرف دودھ کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بچہ تنگ ہوتا ہے اور تنگی میں کاٹنا شروع کر سکتا ہے اور دوسری طرف بچے کا صرف نپل کے ساتھ اٹیچ ہونا ماں کیلئے بھی تکلیف کا سبب بنتا ہے۔ تو سب سے پہلے How to' attach baby to breast' سیکھیں۔ دودھ پلانے سے پہلے تھوڑا دودھ ہاتھ سے Express کریں۔ تاکہ Ni**le Stimulation ہو اور دودھ آنا پہلے ہی جاری ہو اور بچے کو دودھ حاصل کرنے کیلئے زیادہ انتظار یا محنت نہ کرنی پڑے۔

اگر بچہ Teething فیز میں ہے تو فیڈنگ سیشن سے پہلے اور بعد میں اسے چبانے کیلئے کچھ دیا جائے۔ آپ ایک سٹیل کے چمچ کو کچھ دیر فریزر میں رکھ کر ٹھنڈا کرکے دے سکتی ہیں۔ کوئی teething toy دے سکتی ہیں یا پھر کوئی کھانے کی سخت چیز جیسے گاجر۔

جب بچہ فیڈ کر رہا ہو تو اسے ایک دم سے الگ کرنے کی بجائے اپنے ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو بچے کے منہ کے ایک جانب سے اس کے منہ میں ڈالیں۔ تاکہ بچہ seal آرام سے کھول پائے اور نپل کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جب بچہ کاٹے تو یقیناً ظالم تکلیف ہوتی ہے لیکن ازحد کوشش کی جائے کہ آپ کا ردعمل بہت شدید نہ ہو ورنہ بچہ اسے انجوائے کر سکتا ہے اور پھر بار بار آپ کے ردعمل کیلئے کاٹنے کی کوشش کرتا ہے۔

اگر تکلیف بڑھ جائے اور زخم بن جائے:

جب تکلیف بڑھ جائے تو Cold Compress سے کافی آرام ملے گا۔ اور جلدی Heal کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ فارمیسی سے lanolin cream بھی لے سکتے ہیں۔

درد کی صورت میں پین کلر استعمال کریں گے۔

کچھ وقت بچے کو دوسری جانب سے فیڈ کروائیں گے تاکہ زخم کو ٹھیک کرنے کا موقع ملے جبکہ دودھ اکٹھا نہ ہو اور سپلائی متاثر نہ ہو اس کیلئے کوشش کریں گے کہ آپ Hand Express کے ذریعے دودھ نکال لیں۔

For Consultations contact: 0335 6203808
Follow: Fatima Shah

۔
۔
فاطمہ شاہ

02/07/2026

کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ کولوسٹرم گندا دودھ ہوتا جسے ضائع کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ بچہ بحفاظت بریسٹ فیڈنگ کرے.... 😵‍💫

کولوسٹرم سے مراد ہے پہلا دودھ جو پیلا، گاڑھا اور مقدار میں کم ہوتا ہے۔ آپ نے ایسا کچھ سنا کبھی؟

نوٹ: کولوسٹرم ہیلتھی، محفوظ اور اہم ترین دودھ ہوتا ہے۔ جس کا ہر قطرہ بہترین ہوتا ہے۔
۔
۔
فاطمہ شاہ

01/07/2026

Unpopular Parenting Advice ✨

Rejection doesn't mean dislike!
A baby may need to see or taste a new food 10–15 times (or more) before accepting it. Keep offering without pressure.

Share your thoughts.

Want your practice to be the top-listed Clinic in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Multan