Nazish Abbasi
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nazish Abbasi, Medical and health, Multan.
08/06/2023
شیو مندر ملتان:
ملتان کی مشہور آبادی اندرون نواں شہر کی بخاری کالونی میں واقع ہے۔ بخاری کالونی میں داخل ہوتے ہی نسبتا تنگ گلیوں اور پرانے طرز کے کچھ مکانات سے اندازہ ہوا کہ یہ قبل از تقسیم پاک و ہند کی آبادی ہے. مندر کے دروازہ پر پردہ لٹکا ہوا ہےاور اوپر دستکاری سکول کا بورڈ نصب ہے. شیو مندر کمپلیکس میں باہر کی جانب کچھ دکانیں بھی بنائ گئ ہیں, مندر کے آدھے حصہ میں ہندو اوقاف کا عملہ رہائش پذیر ہے جبکہ بقیہ حصہ میں دستکاری سکول قائم ہے۔ مندر کے سامنے اسکے دو پجاریوں کی رہائشگاہ تھیں، جو وقت کیساتھ ساتھ ختم ہوچکی ہیں، ایک کی صرف چاردیواری، دروازہ کھڑکی بچ گئے ہیں جبکہ چھت اور کمرے گر چکے ہیں. یہاں پہ مقیم لوگوں کہ مطابق یہ مندر تقسیم سے 10 سال قبل 1937ء میں تعمیر ہوا لیکن اندر صحن کی فرش میں نصب پلیٹوں پر اس سے پہلے کے سن بھی درج ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مختلف سالوں میں لوگوں نے اسکے مختلف حصے تعمیر کرواۓ اور اپنی یادگاری پلیٹ نصب کیں. کمپلیکس کے صدر دروازہ پر بھی یادگاری پلیٹ نصب تھی جو کہ سکول کا بورڈ لگنے سے چھپ گئ ہے. کمروں اور صحن میں نصب آٹھ یادگار پلیٹ ملیں جن پر ہندی عبارت درج ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan