PRP Mnsuam

PRP Mnsuam

Share

Directorate of Public Relations & Publications, Mnsuam.

Photos from PRP Mnsuam's post 23/05/2026
Photos from PRP Mnsuam's post 19/05/2026

ملتان۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں شعبۂ مٹی و ماحولیاتی سائنسز کے زیر اہتمام “الیکٹرانک فضلہ مینجمنٹ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی بینک کے ویسٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ پروفیسر طاہر عمران قریشی اس سیمینار کے مہمانِ خصوصی تھے۔ سیمینار میں طلبہ، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروفیسر طاہر عمران قریشی نے الیکٹرانک فضلے کی اقسام، اس کے مؤثر انتظام کے لیے دنیا بھر میں استعمال ہونے والی جدید تکنیکوں، اور الیکٹرانک فضلے کی ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال کے جدید طریقوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سیکنڈ میں ایک ٹرک کے برابر الیکٹرانک فضلہ سمندر میں پھینکا جا رہا ہے، جس کے باعث موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی نظام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ سوال و جواب کے سیشن کے دوران الیکٹرانک فضلے کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اختر عباس نے پنجاب حکومت کی جانب سے فضلہ مینجمنٹ سے متعلق اقدامات، قوانین، اور الیکٹرانک فضلے کو جلانے سے پیدا ہونے والی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ شعبۂ مٹی و ماحولیاتی سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر وزیر احمد نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ اسکولوں اور گھریلو سطح پر الیکٹرانک فضلے کے مؤثر انتظام کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں۔ انہوں نے سیمینار کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر محمد عارف (سیمینار فوکل پرسن) اور ڈاکٹر آیتا عمر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Old Shujaabad Road, Multan. Punjab
Multan