Jafar Multan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jafar Multan, Media/News Company, Multan.
ملتان 11 اکتوبر 2022 ۔ سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ مون لائٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول میں ہاکی لیگ کا افتتاح کررہے ہیں۔
ملتان 11 اکتوبر 2022 ۔ سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان کا سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ہاکی لیگ کے افتتاحی میچوں کی فاتح ٹیم ملتان گرلز اورخانیوال بوائزکے ہمراہ گروپ فوٹو ۔
۔ملتان۔کرائم رپورٹر جعفر حسین کی رپورٹ کے مطابق
پولیس تھانہ ممتازآباد نےچوری اور رابری کی وارداتوں میں مطلوب ظفراقبال عرف ظفری گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کر کے 07 موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا
گرفتار ملزمان میں ظفری گینگ کا سرغنہ ظفر اقبال ، محمد شاکراور محمد رمضان شامل ہیں
گرفتار ملزمان سے کل 7 لاکھ 90 ہزارروپے سے زائد مالیت کی 07 موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 02 پسٹل 30 بور معہ 04 گولیاں شامل ہے برآمد کر لیے
گرفتار ملزمان سے رابری کے کل 09 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں
مزید جانتے ہیں کرائم رپورٹر جعفر حسین سے جی جعفر آگاہ کیجئے گا۔
ملتان شوبز رپورٹر جعفرحسین کی رپورٹ کے مطابق
آقاء کی آمد مرحبا ، عید میلاد النبی کے سلسلے میں شہر دنیا بھر کی طرح شہر ملتان میں بھی محفل میلاد کا سلسلہ جاری ، ریکس تھیٹر میں فنکاروں کی جانب سے محفل میلاد المصطفی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر ، معروف کامیڈین آغا ماجد ، اور ڈائریکٹر زوار بلوچ سمیت فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، محفل میلاد میں دعوت اسلامی کے مبلغ بھی شریک ہوئے اس حوالے سے مزید جانتے ہیں جعفرحسین سے
ملتان پولیس کی جانب سےضلع بھر میں عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں
سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور امن و امان کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں
ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال ان کے ہمراہ ہیں
ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن ر قاضی علی رضا اور ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل بھی اس دوران وہاں موجود تھے
ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سی پی او ملتان کو بریفننگ دی
انہوں نے بتایا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں نکالے گئے جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے
سی پی او ملتان نے تمام افسران و جوانوں کو اپنے فرائض منصبی ذمہ داری سے سر انجام دینے اور مشکوک افراد و اشیاء پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔
سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر جلوسوں اور ریلیوں کے منتظمین سے بھی ملے جنہوں نے پولیس کی جانب کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سی پی او ملتان کا شکریہ ادا کیا
جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع 107 جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جبکہ 23 مقامات پر محافل نعت منعقد کی جا رہی ہیں
جہاں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 2962 پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں
شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اندرونی راستوں پر ناکہ بندی کی گئی
ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ اور پولیس کے چاک و چوبند دستے گشت کر رہے ہیں
ملتان ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر کی تاریخی حیثیت کی بحالی کا عزم کر رکھا ہے دنیا بھر میں اس قدیم ترین تاریخی شہر کو نئے انداز میں متعارف کرائیں گے تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دہلی گیٹ اور تاریخی فضیل پر خوبصورت لائٹس اور لینڈ سکیپنگ کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے ندیم قریشی بھی ترقیاتی منصوبے کی تقریب میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاریخی فضیل پر بھی دیدہ زیب لائٹس لگائی جائیں گی جبکہ اندرون شہر کی عمارات کی تاریخی حیثیت بحال کرکے سیاحت کو فروغ دینگے۔طاہر وٹو نے بتایا کہ بیوٹیفیکیشن پلان کا مقصد شہریوں کو خوشگوار تاثر دینا ہے۔قبل ازیں ایم پی اے ندیم قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس حوالے سے مکمل تعاون بھی کرینگے۔ایم پی اے ندیم قریشی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے مزید منصوبوں کی بھی بنیاد رکھی جائے گی۔
٭٭٭٭٭
کرائم رپورٹر جعفرحسین آج تک نیوز ملتان۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Multan