Rashid Ali

Rashid Ali

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rashid Ali, Health/Beauty, Multan.

11/06/2024

ایک زوال پذیر معاشرے میں سب کچھ افسوسناک حد تک ایک مذاق بن کے رہ جاتاھے
سیاست،مذھب، ادب، ھنر، تعلیم ،رشتے اور معاملات

05/06/2024

دیرہ غازی خان کے ایک حالیہ قبائلی جھگڑے کے حوالے سے عرض کہ ۔اس خون ریزی کو روکنے کے لیے صرف
عمومی شعور کو ہی آواز دی جا سکتی ہے ۔
کسی بھی سردار ۔ چیف ، گودا ، بُھتار ، تھانیدار اور وݙیرے کا مسئلہ امن قائم کرنا نہیں ہوتا ۔اگر امن قائم ہو جائے لوگ باشعور اور ترقی حاصل کرنے لگیں تو چیفس کے ڈیرے اُجڑ جائیں گے ۔ یہ سرکش لوگ آپس میں لڑ لڑ کر کمزور اور برباد ہو جاتے ہیں تو وڈیرے کا اصل کردار شروع ہوتا ہے ۔
وݙیرے کو یہ بھی خبر ہوتی ہے کہ اگر رعایا ہی نہیں باقی ہوگی تو وہ وݙیرہ کس کا بنے گا ۔ لیکن وہ یہ بھی زیادہ بہتر جانتا ہے کہ آزاد ، خوشحال اور باشعور ہونے کی صورت میں لوگوں کو کسی بھی چیف ، بُھتار ، سردار کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہتی ۔
لہذا بُھتار یہ سب کچھ ہونے دیتا ہے ۔ اور انتظار کرتا ہے کہ رعایا تباہ برباد ہو کر اس کی پناہ مانگنے کے لیے آئے ۔ اور غیر مشروط غلام ہو کر رہے
اس طرح آپس میں لڑنے والوں کی کئی نسلیں خرچ ہو جاتی ہیں ۔ ذہنی سکون ۔ ساری خوشحالی ختم ہو جاتی ہے اور بُھتار کی کئی نسلیں بُھتاری کرتی رہتی ہیں ۔
عمومی شعور بھی تو آسانی سے نہیں جاگتا ۔ جنازے اُٹھتے رہتے ہیں ۔ عورتین ہیوہ ۔ بچے یتیم ۔ بہنیں بے آسرا ہوتی رہتی ہیں ۔ ماوں کی گود اُجڑتی رہتی ہے مگر خون آشام جھوٹی انا مزید سے مزید اور شدید تباہی کی طرف دھکیلتی رہتی ہے ۔ یہ قبائلی طرزِ زندگی کی تباہ کر دینے والی نمایاں خرابی ہے
کسی بھی چیف ، سردار ، گودے ، بُھتار کو غیر مشروط تابعداری صرف خوف زدہ لوگوں سے ہی مل سکتی ہے ۔
صرف بُھتار ہی کیوں حکومتیں اور ریاستیں بھی اپنی زیر قبضہ عوام کو اسی طرح زیر قبضہ رکھ پاتی ہیں
کہ انہیں خوف زدہ رکھیں ۔ اندرونی خوف ، بیرونی خوف یہ سب غیر مشروط غلامی پیدا کرتے ہیں ۔اور وہ سردار ہو ، وہ بُھتار ہو حکومت ہو یا ریاست انہیں ایسے ہی وفادار یعنی غیر مشروط غلام ہی درکار ہوتے ہیں
موجودہ دیرہ غازی خان کے قبائلی تصادم کے حوالے سے عرض ہے کہ عمومی شعور اپنا کردار ادا کرنے کے لیے جاگے ۔
سردار ۔ بُھتار کے آسرے پر نہ رہے ۔کیونکہ اگر گھوڑا گھاس سے پیار کرے گا تو پھر کھائے گا کیا ؟
دیرہ غازی خان یا کہیں کے بھی زندہ رہنے کے خواہش مند لوگو اگر باقی رہنا چاہتے ہو تو خوف پیدا کرنے والے تمام کاموں سے بچ جاؤ ورنہ پھر تمہیں خبر ہے کہ وقت کس طرح تمھارا نام و نشان تک کُھرچ کر مِٹا دے گا ۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Multan