Bushra Bhatti
Change your thoughts in oder to change your circumstances
07/03/2025
اپنے شریکِ حیات کیلئے طاقت بنیں
زندگی کے سفر میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، مگر میاں بیوی کا رشتہ وہ مضبوط بنیاد ہے جو ہر مشکل گھڑی میں سہارا دیتا ہے۔ یہ تصویر اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ جب ایک تھک جائے یا کمزور پڑ جائے، تو دوسرا اسے اپنی طاقت سے سنبھالتا ہے۔
محبت صرف خوشی کے لمحوں میں ساتھ دینے کا نام نہیں، بلکہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھانے اور توانائی دینے کا نام ہے۔ جس طرح تصویر میں عورت اپنے شوہر کو اپنی بیٹری دے کر توانائی بخش رہی ہے، اسی طرح ایک کامیاب شادی کا راز ایک دوسرے کو جذباتی، ذہنی اور روحانی طور پر سہارا دینے میں ہے۔
اپنے شریکِ حیات کے لیے طاقت بنیے، کیونکہ اصل محبت مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے کا نام ہے!
مفاد کا قیدی، تعلّق کی خوشبُو سے محروم رہتا ہے۔
سب سے خوبصورت رشتہ اور تعلق رب کے ساتھ ہوتا ہے۔ جس پر بھروسہ کھبی ہارنے نہیں دیتا، جس پر توکل کھبی غم میں مبتلا نہیں ہونے دیتا، جس سے امید کھبی مایوس نہیں ہونے دیتی، جس پر یقین بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا، جس پر ایمان کھبی بہکنے نہیں دیتا، جس کی طرف توجہ کھبی بھٹکنے نہیں دیتی، اس لیے بے شک جس کا رب اس کا سب۔
کچھ جگہوں پر آپ کی غیر موجودگی زیادہ مثبت نتائج لاتی ہے لیکن وہ جگہیں اکثر ایسی ہوتی ہیں جہاں آپ رہنا چاہتے ہیں۔ ہجرت کسی جگہ سے کرنی پڑے یاں کسی کے دل سے تکلیف کا عالم بیان سے باہر ہوتا ہے !!!
کبھی کبھی ہمیں ڈھکے چھپے لفظوں میں یہ باور کروایا جارہا ہوتا ہے کہ آپ جاسکتے ہیں، آپ کی ضرورت اب نہیں رہی۔ مگر ہم پھر بھی ساتھ جمے رہتے ہیں، اُس وقت تک کہ جب تک ہمیں اکھاڑ کر پھینک نہیں دیا جاتا۔
ہاں وہی آگہی کا وقت ہوتا ہےجب انسان یا تو اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے یا ہمیشہ کے لیے شکست خوردہ وجود لیے، خود کو اپنی ذات میں قید کر لیتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the practice
Telephone
Website
Address
Multan