All Pakistan Sahu Aitihad

All Pakistan Sahu Aitihad

Share

Admins

Arshad sahu
چوہدری محمد حفیظ سہو
حافظ محمد زبیر احمد سہو
Fida Hussain sahu
Hafiz Sajjad sahu

23/11/2025

افسوسناک خبر – دنیاپور روڈ مخدوم رشید 11 ایم آر کا رہائشی نوجوان سانپ کے ڈسنے کے باعث جاں بحق ہوگیا

ذرائع کے مطابق محمد لطیف ولد اللہ دتہ تین روز قبل کھیتوں میں ہل چلاتے ہوئے مرحوم کو کسی زہریلی چیز نے ڈسا، مگر انہوں نے سمجھا کہ شاید کانٹا لگا ہے۔ اسی غلط فہمی کے باعث علاج نہ ہوسکا اور زہر آہستہ آہستہ جسم میں پھیلتا رہا۔

آج بروز ہفتہ، 22 نومبر کے دن میں اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

نوجوان کی اچانک موت کی خبر سنتے ہی علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

مرحوم شادی شدہ تھے، پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین
DRH News
Admin: Waqar Hunjra
03268581697

31/08/2025

موضع اکبر سہو میں مقامی زمینداروں کی اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات

– موضع اکبر سہو یونین کونسل 85 جوسہ کے مقامی زمیندار میاں شاہد نواز سہو اور میاں عابد سہو (اللہ ہو سیلج والے) نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کے تقریباً 1500 گھروں کو ممکنہ سیلابی خطرات سے بچانے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

موضع اکبر سہو کے وسط میں واقع کنڈم نہر، جو نکاسو سے دریا راوی کے درمیان میں ہے، شدید خستہ حالی کا شکار ہے۔ ماہرین اور مقامی آبادی کے مطابق اگر یہ نہر ٹوٹ گئی تو موضع اکبر سہو سمیت چک نمبر 777 گ ب، موضع جوسہ، کچلمبہ بصار والا پہلو تریلی اور دیگر قریبی دیہات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں گھر متاثر ہوں گے۔

ممکنہ خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے میاں شاہد نواز سہو اور میاں عابد سہو نے اپنی ذاتی مدد اور وسائل کے ذریعے نہر کے دونوں اطراف کے بن مضبوط کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ گھروں کو پانی سے بچایا جا سکے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی توجہ نہ ہونے کے باوجود مقامی زمینداروں کی یہ کاوش ایک بڑی خدمت ہے جسے خراجِ تحسین پیش کیا جانا چاہیے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Multan
60000