Seeking and learning

Seeking and learning

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Seeking and learning, Entrepreneur, Multan.

18/07/2020

📖 دھات خور بیکٹریا کی دریافت

کیلیفورنیا کی ایک تحقیقی جامعہ کالٹیک Caltech کے مائیکرو بایولوجسٹس نے چند روز پہلے ایک اچھوتا دھات خور بیکٹیریا کر دریافت ڈالا ہے, جو مینگنیز manganese نامی دھات کو بڑے شوق سے کھا کھا اپنی طاقت بڑھاتے ہیں سائنس کی تاریخ میں یہ پہلا اپنی نوعیت کا واحد بیکٹیریا ہے جو مینگنیز دھات کو ہضم کر کے توانائی حاصل کرتا ہے ، سائنسدان اپنے مشاہدات کی بنیاد پر ایسے جرثوموں کی موجودگی کی پیش گوئی ایک صدی پہلے ہی کر چکے تھے لیکن آج تک دھات خور جرثومہ ڈھونڈ نکالنے میں ناکام ہی رہے تھے.

📖 ٹھوس اور gray-white رنگت کی سخت دھات مینگنیز Manganese زمین کی تہوں پایا جانے والا ایک عام عنصر ہے اور یہ ہمارے سیارہ زمین کی سطح پر بڑے پیمانے پر پھیلا پڑا ہے دوسرے یہ دھات خاص قسم کی اسٹیل اور مقناطیسی بھرت alloys بنانے میں استعمال کی جاتی ہے. مینگنیز کئی منرلز میں بھی پایا جاتا ہے لیکن خالص حالت میں ناپید ہی ہے. بہرحال مینگنیز دھات کی آکسیڈیشن پر سائنسدان ہمیشہ سے اپنے خیالات و نظریات پیش کرتے رہے ہیں.

جامعہ کالٹیک Caltech میں ماحولیاتی مائکروبیولوجی کے پروفیسر جیرڈ لیڈبیٹرJared Leadbetter, کا اپنی اس دریافت پر کہنا ہے کہ میں یہ جان کر خوش ہوں کہ قدرت نے ایسے حیرت انگیز جرثوموں کو بھی ہمارے سیّارے پر پنپنے کا موقع دیا ہے جو دھاتوں جیسے مادوں کو ہضم کر سکتے ہیں جو ہمارے جسم کے خلیوں کو بےحد مفید توانائی مہیا کرتا ہے مزید یہ دھات خور بیکٹریا مینگنیز دھات manganese کواستعمال کرتے ہوئے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کیمیائی تالیف chemosynthesis کے عمل سے بائیو ماس biomass میں بھی تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

✅ اس دھات خور بیکٹریا کی دریافت سے قبل محققین کا خیال تھا کہ کچھ بیکٹریا اور فنجی fungi مینگنیز کو آکسائیڈائیز oxidize کر سکتے ہیں لیکن ایسے جرثومے کی تلاش میں ان کی باتیں بس قیاس آرائیاں ہی تھیں.
https://cen.acs.org/biological-chemistry/biochemistry/Bacteria-found-office-sink-expand/98/i28

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Multan