Dase Development Organization

Dase Development Organization

Share

work for updation

Photos from Dase Development Organization's post 13/06/2026

CSO BRIDGE PROJECT............

Photos from Dase Development Organization's post 10/06/2026

Dase participate in 3rd MOCK exercise at Head Muhammad wala Organized by DDMA

Photos from Dase Development Organization's post 08/06/2026

ساہیوال: پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک کی ریجنل کونسل کا سالانہ اجلاس ریجنل کنوینر سید شہباز حسین شاہ کی صدارت میں گزشتہ روز کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل ساہیوال کے دفتر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں تعارفی کلمات محمد عبداللہ رانا، ریجنل منیجر پنجاب سول سوسائٹی نیٹورک نے پیش کیے۔ استقبالیہ کلمات میزبان چوہدری آصف نواز وینس، صدر کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل اور غلام مرتضیٰ قادری، صدر اے ایم ویلفیئر سوسائٹی نے ادا کیے۔ انہوں نے شرکاء کو ساہیوال آمد پر خوش آمدید کہا اور اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

ریجنل کنوینر سید شہباز حسین شاہ نے نیٹورک کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے گزشتہ سال کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ سال کے لیے مجوزہ منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام مصطفیٰ، سی ای او فارمز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (نیٹورک مینجمنٹ آرگنائزیشن) نے نیٹورک کے اغراض و مقاصد کے تناظر میں اس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور نیٹورک کی فعالیت میں اضافے کے لیے قابلِ عمل اور پیشہ ورانہ تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں آئینِ پاکستان کے تناظر میں منتخب مقامی حکومتوں کی اہمیت اور ضرورت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے فوری انتخابات جمہوری عمل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ناگزیر ہیں۔ نیٹورک کی رکن تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کے لیے آواز بلند کریں اور ابتدائی حلقہ بندیوں کے عمل کی مؤثر نگرانی کریں۔

شرکاء کی تجاویز کی روشنی میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے جن میں پنجاب سول سوسائٹی نیٹورک کو مزید فعال اور مضبوط بنانا، ہر ماہ کے پہلے ہفتہ آن لائن اجلاس منعقد کرنا، ہر تین ماہ بعد باقاعدہ اجلاس کا انعقاد یقینی بنانا، ممبران کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرنا، عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا اور پسماندہ طبقات کی ترقی و بہبود کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا شامل ہیں۔

اختتامی کلمات میں ریجنل کنوینر سید شہباز حسین شاہ نے نیٹورک کی استعداد اور مؤثریت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام رکن تنظیموں کو مزید متحرک کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
واضح رہے کہ پنجاب سول سوسائٹی نیٹورک، فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹورک (فافن) کا ایک ذیلی ریجنل نیٹورک ہے جو ساہیوال ڈویژن کے اضلاع ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن جبکہ ملتان ڈویژن کے اضلاع ملتان، خانیوال اور لودھراں سمیت مجموعی طور پر چھ اضلاع اور 18 تحصیلوں کی 19 سول سوسائٹی تنظیموں پر مشتمل ہے۔
اجلاس میں ساہیوال سے محمد عبداللہ رانا، محمد جلیل بٹ، چوہدری آصف نواز وینس، چیچہ وطنی سے رحمن اعوان، اوکاڑہ سے راحیلہ اسحاق، رینالہ خورد سے غلام مرتضیٰ قادری، دیپالپور سے رانا عمران، پاکپتن سے غلام نبی، عارف والا سے صفیہ سحر، میاں چنوں سے سنگیتا ارم، کبیر والا سے ڈاکٹر سلامت علی، ملتان سے ڈاکٹر اسلم جوئیہ، جلال پور سے سید شہباز حسین شاہ، لودھراں سے ظفر واہگہ، دنیا پور سے حکیم محمد آصف، کہروڑ پکا سے اللہ دتہ انجم اور فارمز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سی ای او غلام مصطفیٰ نے شرکت کی۔

Photos from Dase Development Organization's post 28/05/2026

دیس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بخاری چوک نواب پور میں گداگری معاشی نہیں سماجی مسئلہ ہے کے عنوان سے واک کا انعقاد کیا گیا۔28.5.2026

Photos from Dase Development Organization's post 16/05/2026
Want your organization to be the top-listed Government Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Parwana Chowk, Post Office Nawab Pur Tehsil & District Multan-Pakistan
Multan
60650