Knowledge Point
We will teach you what kind of business you can start with a small budget.There are many problems du
19/03/2022
عمران خان نے کیا کیا ؟؟...
میں عمران خان کی اندھی تقلید نہیں کرتا نا ہی انکو فرشتہ و پارسا سمجھتا ہوں مگر میں فیکٹس فگرز زمینی حقائق دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے یہ شخص اس وقت ببہترین ہے ... آپ بھی ملاحظہ کیجئے ....
عمران خان کے معیشیت کے لئے اقدامات!
⬅ کرنٹ ڈیفیسٹ اکاؤنٹ 20 ارب ڈالر خسارے پر ملا تھا آج الحَمْد للهْ 1.8 ارب ڈالر کے منافع پر ہے
⬅ فارن ریزورز 7 ارب ڈالر پر ملے تھے جب کہ آج 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر رہے ہیں
⬅ ٹیکس کولیکشن جو 3400 ارب پر ملی تھی آج 5000 ارب کی گئی ہے جب کہ اگلے سال کا ہدف 8000 ارب رکھا گیا ہے
⬅ ترسیلات زر جو کہ 20 ارب ڈالر تھے آج 30 سے تجاوز کر رہے ہیں
عمران خان کے تعلیمی اقدامات !
⬅ تمام پاکستان کا نصاب تعلیم یکساں کرنے کی کوشش
پرائمری کے لئے نادرہ قران جب کہ بڑی جماعتوں کے لئے ترجمعہ پر کام ہو رہا ہے آپ جلد دیکھیں گے
⬅ ختم نبوت کو سلیبس میں شامل کرنے پر کام کیا مزید براں سیرت نبی پر PhD پر کام شروع کیا
عالمی پلیٹ فارمز پر اقدامات :
⬅ پہلی بار انہوں نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا معاملہ ہر پلیٹ فارمز پر زبردست طریقے سے اٹھا کر اسکو رکوایا
⬅ ہر عالمی پلیٹ فارم پر اسلام کی بات کی اسلام و فوبیا پر بات کی نبی صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کو آزادی راۓ نہیں بلکہ جرم قرار دلوایا جسکی چین روس سمیت کئی عالمی رہنما حمایت کر چکے ہیں...
⬅ پہلی بار دنیا کو بتایا کہ اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنا غلط ہے اسلام ایک امن پسند دین ہے اور ہمارے نبی کی تعلیمات کے علاوہ اگر کوئی دین بناتا ہے تو وہ اسلام نہیں ہے
⬅ پہلی بار لبرل ازم کے خلاف آواز اٹھائی اور پردے کی اہمیت اجاگر کی ساتھ میں خاتون اول نے اسکا عملی مظاہرہ کر کے بتایا کہ فاطمه بنت محمّد کے لئے پردہ ضروری تھا تو ہمارے لئے بھی ضروری ہے
⬅ پہلی بار سری لنکا میں مسلمانوں کو دفنانے کی اجازت دلوائی
⬅ پاکستان کو ایشین ٹائگرز یا پیرس نہیں بلکہ ریاست مدینہ بنانے کی بات کی الحَمْد للهْ میں سمجھتا ہوں اپنے محبوب کے صدقے میرا رب ہمیں کامیاب کرے گا !
⬅ 47 سال بعد OIC کا مشترکہ اجلاس پاکستان میں کروانا بہترین خارجہ پالیسی سے ممکن ہوا جس پر تمام مسلمان ممالک اور دنیا کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا
⬅ بھارت کے کشمیر پر مظالم کو عالمی دنیا کے سامنے رکھا.
⬅ کئی سالوں بعد امریکا کو صاف جواب دیتے ہوۓ اڈے دینے انکی جنگ میں مزید ساتھ دینے اور اپنا نقصان کروانے سے کنارہ کیا جب کہ تعلقات میں برابری کو ترجیح دی
اندرون پاکستان اقدامات
⬅ پہلی بار قوم کو اتنا شعور دیا پانچ سال پہلے اچھے بھلے تعلیم یافتہ افراد کو بھی نہیں معلوم ہوتا تھا جب کہ آج ریڑھی اور رکشے والے کو بھی پتا ہے کہ معیشیت کیا ہے IMF کیا ہے FATF کیا ہے وغیرہ ...
⬅ پہلی بار بڑے چوروں ڈاکؤں پر ہاتھ ڈالا گیا پہلی بار غریب و امیر کے لئے ایک قانون کی بات کی گئی پہلی بار عدلیہ کو کہا گیا آپ کام نہیں کر رہے آپ ٹھیک کام کریں!
⬅ پہلی بار قوم سے سوال جواب سیشن شروع کیا گیا
پہلی بار پورٹل بناۓ گئے جس پر ہر کوئی اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے..
وفاقی خصوصی اقدامات !
⬅ سالوں بعد کراچی سرکولر ریلوے پر کام کیا جو مکمل ہونے کو ہے
⬅ کراچی کو گرین لائن کا تحفہ دیا گیا
⬅ مافیا نے کراچی کے نالے سازش کے تحت بند کیے تھے جسکو صفائی کر کے چلایا گیا جو سیلاب کو کم کرتے ہیں
⬅ بلوچستان کے اضلاع اور گلگت کی ترقی کے لئے 1300 ارب کے پیکیجز دیے !
⬅ چکوال سے میانوالی ...سیالکوٹ سے جہلم ..لاہور تا ملتان تا سکھر موٹرویز اور ہزاروں کلومیٹرز کی سڑکیں بھی شامل ہیں ...!!
یہ چند نمایاں باتیں ہیں جو میں نے رپورٹس کھنگالی ہیں جب کہ کام ان سے ہزاروں زیادہ ہیں ..!!
پہلی بار افواج کو بحثیتِ ادارہ اپنے ساتھ چلایا عزت دی جو وہ ڈیزرو کرتے ہیں اور تعریف کی جب کہ ماضی میں کچھ غدار اپنی ہی افواج پر حملے کرتے رہے ہیں .... افواج نے بھی وزیر اعظم کو اپنے سربراہ کے طور پر بہترین حمایت اور آئینی طور پر ساتھ کھڑا ہونے کی یقین دہانی کروائی اور عملی طور پر کر کے دکھایا !
الحَمْد لله آج پاکستان ماضی سے کہیں بہتر ہے آج دنیا میں ہماری عزت ہے آج ہمارا رہنما دنیا کے سامنے بول سکتا ہے آج ہم پر کڑا وقت ہے تو خود داری کی وجہ سے ہے کھڑا ہونے کی وجہ سے ہے ... عالمی دشمنوں نے ہماری ریاست کے غداروں کو ساتھ ملایا ہوا ہے مافیا کو ملایا ہے میڈیا کو ملایا ہے بڑے اداروں کے سربراہان کو ملایا ہے بیروکریسی میں کالی بھیڑوں کو ملایا ہے انتخابات کے افراد کو ملایا ہے ریاست کے تمام دشمن ایک طرف ہیں اور وفادار ایک طرف ہیں اللّه کا وعدہ ہے کہ فتح حق کی ہے !!
میرا رب فرما چکا ہے کہ فان مع العسرِ یسرا .. بے شک مشکل کے بعد آسانی ہے! اور میرے رب کا ہر وعدہ سچا ہے ہم پر بہت کڑا وقت ہے بہت ہم گزار چکے ہیں شدید مہنگائی ہے اندرونی بیرونی حملے ہیں مگر جب تک کوئی قوم قربانی نہیں دیتی مراد نہیں پاتی ....
الحَمْد للهْ کہ قوم اب باشعور ہے!!
ان شا اللّه اس بار ہم اس گرداب سے نکل جائیں گے اس بار فتح ہماری ہوگی اس بار بوسیدہ نظام کو شکست دیں گے اس بار اللّه کی نصرت سے ہم کامیاب ہونگے ہم دنیا کو ایک نیا نظام دیں گے ان شا اللّه جلد ...
انتظار کیجئے دعا کیجئے ریاست سے وفادار رہیے !!
پاکستان زندہ باد !!
تو سلامت وطن !!
افواج پاکستان زندہ باد!!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Address
Multan