Amras Zone
The small business ideas for earning and learning
15/05/2026
🪷
*❁بِسْــــــــــــــــــمِ اﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم❁۔*
*جیسا کرو گے ویسا بھرو گے*
جو کچھ ہم بولتے یا کرتے ہیں وہ وقت کے ساتھ کسی نہ کسی شکل میں ہماری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے چاہے وہ اثر مثبت ہو یا منفی وہ کبھی رائیگاں نہیں جاتا بعض اوقات ایک معمولی بات یا چھوٹا سا عمل بھی بعد میں بڑا نتیجہ پیدا کر سکتا ہے جب ہم کسی مشکل دکھ یا غیر متوقع نقصان سے دوچار ہوتے ہیں تو اکثر حیرانی سے سوال کرتے ہیں میرے ساتھ یہ کیوں ہوا؟
لیکن ہم یہ نہیں سوچتے کہ کہیں یہ ہمارے کسی پرانے عمل یا لفظ کا ردِعمل تو نہیں؟
ہم اپنا احتساب نہیں کرتے نہ ہی ماضی میں جھانک کر یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کہیں ہم نے کسی کے ساتھ زیادتی بدکلامی یا بدسلوکی تو نہیں کی تھی اسلامی تعلیمات کے مطابق انسان کے اعمال صرف دنیا تک محدود نہیں ہوتے بلکہ ان کا ریکارڈ آخرت کے لیے بھی محفوظ کیا جاتا ہے
قرآن میں واضح طور پر فرمایا گیا ہے
*ما یلفظ من قول إلا لدیه رقیب عتید*
وہ کوئی لفظ زبان سے نہیں نکالتا مگر ایک نگران اس کے پاس ہوتا ہے جو اسے لکھ رہا ہوتا ہے
(سورۃ ق، آیت نمبر 18)
یہ آیت مبارکہ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہمارے ہر لفظ اور عمل کا حساب رکھا جا رہا ہے اگر ہم کسی کو تکلیف دیتے ہیں ظلم کرتے ہیں یا غلط زبان استعمال کرتے ہیں تو یہ سب کچھ ہمارے نامہ اعمال میں درج ہوتا ہے اور قیامت کے دن ہمیں اس کا جواب دینا ہوگا اسی طرح اگر ہم کسی کے ساتھ بھلائی کرتے ہیں نرمی اختیار کرتے ہیں یا کوئی اچھا عمل کرتے ہیں تو وہ بھی اللہ کے ہاں ضائع نہیں جاتا لہٰذا جب ہمیں کوئی آزمائش یا مصیبت پیش آئے تو بجائے اس کے کہ ہم صرف شکوہ کریں ہمیں اپنا جائزہ لینا چاہیے کیا یہ میرے کسی غلط قول یا فعل کا نتیجہ ہے؟
کیا میں نے کسی کے ساتھ زیادتی کی تھی؟
نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا مظلوم کی بددعا سے بچو کیونکہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا ایک سچا مسلمان وہی ہے جو ہر حال میں اپنا محاسبہ کرے اللہ سے توبہ کرے اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے تاکہ دنیا میں سکون اور آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔
*اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*
*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ،*
30/03/2026
Real
Amras Zone
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
MDA Chowk
Multan
59300