Alfurqan Radionic Homoeopathic Clinic
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Alfurqan Radionic Homoeopathic Clinic, Doctor, Multan.
05/04/2023
جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دینے والی علامات
خون کی کمی کے مسئلے کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔
خون کی کمی کو طبی زبان میں انیمیا کہا جاتا ہے جس کی کئی اقسام ہیں مگر سب سے عام قسم جسم میں آئرن کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہے۔
زیادہ تر افراد کو انیمیا کا سامنا جسم میں آئرن کی کمی کے باعث ہی ہوتا ہے۔
آئرن کی کمی سے جسم مناسب مقدار میں خون کے سرخ خلیات بنانے میں ناکام رہتا ہے۔
اسی طرح جسم کو آئرن کی ضرورت ایک پروٹین ہیموگلوبن بنانے کے لیے بھی ہوتی ہے جو خون کے سرخ خلیات کو آکسیجن لے جانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
خون کے سرخ خلیات پورے جسم میں آکسیجن کو پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔
ہمارے جسم کے ہر حصے کو اپنے افعال کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور خون میں آکسیجن کی ناکافی مقدار سے مختلف علامات کا سامنا ہوتا ہے۔
خون کی کمی کی علامات
آئرن کی کمی کے باعث انیمیا کا سامنا کرنے والے افراد کو مختلف علامات کا سامنا ہوتا ہے جو درج ذیل ہیں۔
تھکاوٹ یا کمزوری۔
جلد کی رنگت زرد ہوجانا۔
سانس لینے میں مشکلات۔
سر چکرانا یا سردرد۔
دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جانا۔
سینے میں تکلیف۔
ہاتھ پیر ٹھنڈے ہوجانا۔
ناخن کمزور ہونا یا ٹوٹنا۔
بالوں کا تیزی سے گرنا۔
ہونٹوں کے کونے پھٹ جانا۔
مٹی، لکڑی یا برف کھانے کی خواہش بڑھ جانا۔
زبان سوج جانا۔
لیٹنے کے بعد ٹانگوں کو بلاوجہ ہلاتے رہنے کی خواہش۔
ان میں سے بیشتر علامات دیگر امراض کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہیں تو تشخیص کے لیے اپنے ڈاکٹر یا حکیم سے رجوع کرنا بہتر ہوتا ہے۔
جسم میں آئرن کی کمی کی تشخیص ہونے پر ڈاکٹروں اور حکیمو کی جانب سے سپلیمنٹس تجویز کیے جاسکتے ہیں جن کے استعمال سے حالت بہتر ہوجاتی ہے۔
خون کی کمی اور ھومیو پیتھی
خون کی کمی بہت سی مختلف وجوہات ھوتی ہیں۔
اور ہر وجہ کی مختلف دوا ھوتی ہے۔
ایلو پیتھک میں بلڈ لگانا۔ وینوفر ہی علاج سمجھا جاتا ہے۔
حکمت میں فولاد کھلانا علاج ہے .
جبکہ ھومیو پیتھک میں اس کا سائنٹیفک اور حقیقی علاج کیا جاتا ہے۔۔ کیونکہ ہماری نظر میں یہ بیماری نہی یہ ایک علامت ہے اور اس علامت کے پیچھے سبب ہے۔
👈 ہم ہر علامت اور سبب کے لحاظ سے مریضوں کا علاج کرتے ہیں.
الفرقان ریڈیونک ہومیوپیتھک کلینک. ملتان
ہومیو ڈاکٹرسدرہ سلیم
ایم ایس سی, ایم فل بائیو کمیسٹری
ڈی ایچ ایم ایس آر ایچ ایم پی.
04/04/2023
جوڑوں کی تکلیف کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی میں خون کی گردش کی خرابی کی وجہ سے نمکیات کا جمع ہونا ہے.
مثال کے طور پر یوریٹس دراصل یورک ایسڈ والے نمکیات ہیں اور وہ گنٹھیا کا باعث بنتے ہیں. اور اسٹیوفائٹس. کیلسی نائڈ نمکیات, جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کی دیگر بیماریوں میں سے 96% کی وجہ ہیں. ہر قسم کی گنٹھیا, سوزش, ہڈیوں کے بھربھرے پن, آسٹیوپوروسس, گنٹھیا اور کسی قسم کا ہرنیا.ان تمام بیماریوں کی ایک وجہ ہے. آسٹیوفائٹس کا جمع ہونا.
نمکیات, جو جوڑوں کی سطحوں پر جمع ہوتے ہیں, وہ اعصاب. ہڈیوں اور ہڈیوں کے اندر موجود مادے کو ختم کرنا شروع کر دیتے ہیں. اور پھر بڑے ہو کر, نمک کے کرسٹل پٹھوں کے ٹشو, جوڑوں, خون کی نالیوں اور رگوں کو زخمی کرنا شروع کر دیتے ہیں, اس طرح کافی زیادہ سوزش,ورم اور شدید درد کا سببب بنتے ہیں.
ہومیوپیتھک ادویات نمک کے مالیکیولز میں گھس کر انھیں اندر سے توڑنے کے قابل ہوتی ہیں. اس کے نتیجے میں, جوڑوں کی سطحیں صاف ہو جاتی ہیں, خون کا بہاؤ اور سائنویل مائع کی گردش بحال ہو جاتی ہے. اور جوڑوں کے درد سے چھٹکارہ مل جاتا ہے.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Multan
Opening Hours
| Monday | 10:00 - 13:00 |
| Tuesday | 10:00 - 13:00 |
| Wednesday | 10:00 - 13:00 |
| Thursday | 10:00 - 13:00 |
| Saturday | 10:00 - 13:00 |
| Sunday | 10:00 - 13:00 |