Asim

Asim

Share

Javaid Ali Asim

31/01/2026

حقِ مہر میں لکھی چیزیں شوہر ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان
سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق مختلف درخواستیں خارج کر دیں۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔اس دوران چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ حقِ مہر میں لکھی چیزوں کو شوہر ادا کرنے کا پابند ہے، عورت کے ساتھ جب شادی کرتے ہیں تو نکاح نامے کے تحت ادائیگی لازم ہے۔اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حقِ مہر میں 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے، 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 20 تولہ سے اور بڑھائیں تو شاید خاتون تصفیے پر آمادہ ہو جائے، عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Zain Plaza Hazoori Bagah Road Multan
Multan
60000