Daily Deen
Daily Dose of Deen 🌟 | Quran, Hadith & Motivation for the Global Ummah. Building Iman, Seeking Jannah. Alhamdulillah for everything 🤍
19/06/2023
آگ اور پانی کی موت بہت دردناک ہوتی ھے ۔۔۔ خصوصاً وطن اور اپنوں سے دور اجنبی ارضی خِطوں اور آبی منطقوں میں آمدہ موت تو مزید المناک ہوا کرتی ھے۔ مرنے والا جلدی نہیں مرتا۔ آہستہ آہستہ مرتا ھے ۔۔۔ ہر لحظہ مرتا ھے۔ آخری سانس سے پہلے تمام مقدور بھر زندگی سمٹ کر آنکھ کی پُتلی میں ٹھہر جاتی ھے۔ اس قلیل ترین ثانیے میں ماں ، باپ ، بہن ، بھاٸی ، بچے ، بیوی ، اقربا و احباب کی صورتیں ، مناظرِ رفتہ ، باتیں ، خواب ، خیال اور ارادے پلک جھپکتے میں زَن سے گزر جاتے ہیں۔ ساری جان توڑ مزاحمت اور جینے کی سعی جواب دے جاتی ھے۔ ذہن ماٶف ہو جاتا ھے ، دل تشنجی ہو جاتا ھے اور نظر بے جان ہو کر ، وجود سے نکلی روح پر ٹھہر جاتی ھے۔ یہ وہ واحد آخری تجربہ ہوتا ھے جس سے زندہ واقف نہیں ہو پاتے اور نہ مرنے والا کسی سے بانٹ سکتا ھے۔
حکمرانوں کے لیے سوچنے کا مقام ہے کہ ہمارے ہم وطنوں کو اپنے ملک میں باعزت روزگار کیوں نہیں مل رہا اور وہ آئے دن دیار غیر کے پانیوں میں بے بسی کی موت کیوں مررہے ہیں.. مرحوم جوانوں کے گھروں میں جو ماتم برپا ہے کاش کہ اسے سمجھا جائے...
اللہ کریم سے عاجزانہ دعا ہے کہ ملکی حالات کو اتنا بہترین بنائے کہ پھر کسی کی آنکھوں کا تارا دیارِ غیر میں یوں نہ مرے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
25/04/2023
تو یہ وجہ تھی
خدا نے عربوں میں ایک پاکستانی عجمی کا چرچا کرادیا
سنا ہے وہ پندرہ سال تک گاوں کے لوگوں کی بکریاں اجرت پر چراتا رہا ۔تاکہ محبوب کے در کی حاضری بھر سکے
جب رقم پوری ہوئی تو ملنے چلا آیا
اور محبوب نے اس کی محبت کو کروڑوں دلوں میں بانٹ دیا
قبولیت اور مقبولیت کا تعلق وفا قربانی اور خلوص سے ہے ورنہ ابوجہل کی تو ساری مجلسیں ہی خانہ خدا میں رہتی تھیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Multan