Humdard C.O Budhla Sant

Humdard C.O Budhla Sant

Share

We are trying to serve humanity with a joyful heart Never expecting to receive any credit

Photos from Humdard C.O Budhla Sant's post 13/03/2026

الحمدللہ، ہمدرد چیریٹی آرگنائزیشن حسبِ معمول اپنے دیگر فلاحی منصوبوں کی طرح قبرستان بدھلہ سنت کی دیکھ بھال بھی بھرپور ذمہ داری اور احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ چاہے قبرستان کی صفائی کا باقاعدہ نظام ہو، نئے پودے لگانے کا عمل ہو یا پہلے سے موجود درختوں اور پودوں کی دیکھ بھال، یہ تمام امور مسلسل اور منظم انداز میں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ایک مخیر بھائی کی جانب سے تقریباً دو سو سایہ دار درخت عطیہ کیے گئے ہیں۔ الحمدللہ ان میں سے کچھ درخت پہلے ہی لگائے جا چکے ہیں جبکہ باقی درخت بھی مرحلہ وار لگائے جا رہے ہیں تاکہ قبرستان کا ماحول سرسبز و شاداب اور پرسکون بنایا جا سکے۔
درختوں اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے پانی کا باقاعدہ انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے جنریٹر سے چلنے والی موٹر کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے، اور اس موٹر کے لیے درکار پٹرول بھی مکمل طور پر ہمدرد چیریٹی آرگنائزیشن کی طرف سے مہیا کیا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین اور خدمت میں حصہ لینے والے افراد کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس نیک کام کو قبول فرمائے۔ آمین۔

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Budhla Sant Multan
Multan
60000