Muhammad Hamza Fareed

Muhammad Hamza Fareed

Share

السلام علیک یا قمرِ بنی ہاشم ❤️

23/08/2025

ﺣﺎﻝ ﺩﻝ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺟﻮ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺑﮭﺮﺁﺋﮯ ﺁﻧﺴﻮ
ﻧﺮﻡ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﺑﮭﯽ ﺯﺧﻤﻮﮞ ﮐﻮ ﮨﻮﺍ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﺗﻮ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮯ ﺗﯿﺮﮮ ﮨﺠﺮ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ
ﮨﻨﺴﺘﮯ ﻣﺎﺣﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﮎ ﺁﮒ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺘﮯﮨﯿﮟ🥀🍁🍂..

21/08/2025

#>amma> 🥺💔🍁🥀

21/08/2025

ایک وعدہ ہے کسی کا جو وفا ہوتا نہیں
ورنہ ان تاروں بھری راتوں میں کیا ہوتا نہیں

جی میں آتا ہے الٹ دیں ان کے چہرے سے نقاب
حوصلہ کرتے ہیں لیکن حوصلہ ہوتا نہیں

شمع جس کی آبرو پر جان دے دے جھوم کر
وہ پتنگا جل تو جاتا ہے فنا ہوتا نہیں

اب تو مدت سے رہ و رسم نظارہ بند ہے
اب تو ان کا طور پر بھی سامنا ہوتا نہیں

ہر شناور کو نہیں ملتا تلاطم سے خراج
ہر سفینے کا محافظ ناخدا ہوتا نہیں

ہر بھکاری پا نہیں سکتا مقام خواجگی
ہر کس و ناکس کو تیرا غم عطا ہوتا نہیں

ہائے یہ بیگانگی اپنی نہیں مجھ کو خبر
ہائے یہ عالم کہ تو دل سے جدا ہوتا نہیں

بارہا دیکھا ہے ساغرؔ رہ گزار عشق میں
کارواں کے ساتھ اکثر رہنما ہوتا نہیں

Photos from Muhammad Hamza Fareed's post 21/08/2025

#دل کتھے کھڑا اے۔۔۔🍂

30/07/2025

جانے وہ کیسے لوگ تھے جن کے پیار کو پیار ملا۔۔۔۔🍁🍂

25/07/2025

#❌..

20/07/2025

دُرودِ پاک
جب کبھی آ پ خود کا موازنہ کرنا چاہو کہ اللہ پاک آپ سے راضی بھی ہے کہ نہیں۔ تو رات کی تنہائی میں دھیان لڑایا کرو کہ کتنی دفعہ نامِ محمد صلی الله عليه وآلہ وسلم
آپ کی زبان پر آیا ۔۔کتنی دفعہ درود پاک پڑھوایا گیا آپ سے دن بھر میں۔ وہ جو۔۔ ربّ العزت۔۔ ہے نا؟
کبھی کسی غیر یا ایسے انسان کی زبان پر اپنے محبوب کا نام آنے ہی نہیں دیتا جس سے وہ ناراض ہو ۔
دنیا داری میں الجھائے رکھتا ہے انہیں ہر وقت ۔
اور یہ بات تو آپ دل سے نکال ہی دو کہ درود شریف آپ خود پڑھتے ہو.. ربّ العزت آپ کو یاد دلاتا ہے کہ پڑھو
آپ کا دھیان اس طرف لاتا ہے کہ پڑھو درود شریف ۔
یاد کرو کہ اچانک آپ کے دل کو اداس اور بھاری کر دیا جاتا ہے ۔

تو آپ فوراً درود شریف پڑھنا شروع کر دیتے ہو ۔

یہ بھی عنایت ہی عنایت ہے میرے ربّ کی.
اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ

واصف علی واصف رح
(ذکرِ حبیب صلی الله علیہ والیہ وسلم صفحہ۱۷۷)

20/07/2025
04/07/2025

8محرم الحرام حضرت عباسؓ علمدار کی ولادت 4 شعبان سن 26 ہجری اور شہادت میدان کربلا میں سن 61 ہجری میں ہوئی، آپ حضرت علیؓ اور حضرت بی بی ام البنین کے فرزند ہیں،حضرت عباس کو "ابوالفضل”، "علمدار” اور ’’ باب الحوائج بھی کہا جاتا ہے۔

حضرت عباسؓ علمدار کو نہایت خوش چہرہ نوجوان ہونے کے ناطے قمر بنی ہاشم کا لقب دیا گیا۔آپ کربلا میں اپنے بھائی حسین ابن علی کے لشکر کے علمدار تھے۔

8 محرم الحرام حضرت عباسؓ کے مصائب سے منسوب ہے، آپ اپنی شجاعت میں اپنی مثال آپ تھے، میدان کربلا میں فوج اشقیا پر آپ کے نام سے لرزا طاری ہوجاتا تھا۔

حضرت عباسؓ علمدار عاشور کے دن خیمہ حسینی میں پیاس سے بلکتے بچوں کیلئے پانی لینے دریائے فرات پہنچے اور فوج اشقیا کو للکارا ۔ آپ نے مشک بھری اور واپس جانے لگے تو اس دوران گھات لگائے اشقیاء نے پانی کے مشکیزے کو تیر کا نشانہ بنایا اور آپ کے دونوں ہاتھ قلم کرکے شہید کردیا.

حضرت عباسؓ علمدار نے بازوں کے جدا ہونے کے باوجود کربلا کے میدان میں صبر و شجاعت اور وفاداری کے وہ جوہر دکھائے کہ تاریخ میں جس کی مثال نہیں ملتی !!!
میرا سلام ہــو ان پاک بازوں ـــ پـر جـو
مـشکـــ سکینـہؓ بچاتــے ہـوئــے قـلـم ہـو گئـے۔۔
شیر علیؑ..
شہنشاہِ وفاؑ..
افضل الشہداؑ..
قمرِ بنی ہاشمؑ...
سقائے سکینہؑ..
ثانيِ حیدرؑ
دُعائے فاطمہؑ...
طاقت دلِ شبیرؑ...
حضرت سیّدنا مولا غازی عباس علمدار

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


222 B - Gulghast Market
Multan
60000