Infostan - Information Portal
Infostan - The Information Portal working to provide information about various things and topics ava
10/01/2015
پنڈتوں نے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کی نوید سنا دی
10 جنوری 2015
لاہور(انفوستان نیوز)پنڈتوں نے اگلے مہینے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کی نوید سنادی ہے ۔کرکٹ کا عالمی دنگل 37روز بعد شروع ہو رہا ہے اور دنگل کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ عالمی کپ بھی 1992جیسا ہو گا جس میں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں فتح حاصل کی تھی تب نواز شریف وزیراعظم تھے جنہیں اب بھی عوام نے اس منصب پر فائز کیاہے البتہ تب ٹیم کی قیادت عمران خا ن کر رہے تھے جو اس وقت عمران خان غیر شادی شدہ تھے اور اب ان کی باقاعدہ شادی ہو چکی ہے اور ٹیم کی قیادت نہیں کر رہے بلکہ اب قومی ٹیم کی قیادت عمران خان کے قبیلے اور آبائی شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے مصباح الحق کر رہے ہیں۔
10/01/2015
دبئی کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزا کی فیس میں 40 درہم کا اضافہ
09 جنوری 2015
دبئی (انفوستان نیوز) دبئی کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزا کی فیس میں 40 درہم کا اضافہ کردیاگیا اور اب سیاحتی ویزا کی فیس 210 درہم کی بجائے 250 درہم ہوگی اور ویزا بھی ناقابل توسیع ہوگا ۔ ذرائع ابلاغ نے ٹریول ایجنٹس کے حوالہ سے بتایاکہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈینسی اینڈ فارنرز افیئر نے یکم جنوری سے سیاحوں کی 30 روزہ سنگل انٹری کیلئے فیس 250 درہم کردی ہے اور ویزا میں ایک ماہ کی توسیع اور دس دن کا گریس پیریڈ بھی ختم کردیا گیا ہے ۔ ایجنٹس جو کہ ا س سے قبل ٹورسٹ ویزوں کو پراسیس کرنے کی فیس 300 درہم لے رہے تھے وہ اب 450 درہم فیس لیں گے ۔فوری طورپر ویزا فیس میں اضافہ کی سرکاری طورپر تصدیق نہیں ہوسکی۔
10/01/2015
تھر میں غذائی قلت کے شکار مزید 4بچے دم توڑ گئے
10 جنوری 2015
مٹھی(انفوستان نیوز) تھر میں غذائی قلت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی کمی نے آج بھی 4 زندگیوں کے چراغ بجھا دئیے جس کے بعد گزشتہ 10 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔ میڈیا کے کے مطابق تھر میں بھوک اور پیاس کے باعث موت کے سائے منڈلارہے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں 9 ماہ کا پرکاش، ڈیپلو کے گاؤں کمالو میں 8 دن کی کوثر، اشرف حالو کا نومولود بچہ اور چھاچھرو کے تحصیل اسپتال میں زیر علاج 6 ماہ کی لیلا کو قحط نے نگل لیا۔ گزشتہ 10 روز میں 39 بچوں سمیت 42 افراد بھوک ، افلاس اور حکومتی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں، اس کے علاوہ سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج 40 بچوں میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 بچوں کو حیدرآباد بھجوایا گیا ہے۔ دوسری جانب تھر کے غریب باسیوں میں گندم کی پانچویں قسط دو ماہ گزرجانے کے باوجود بھی مکمل طورپر تقسیم نہیں کی جاسکی۔ سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود متاثرین کو اب تک امدادی کھجوریں بھی مہیاں نہیں کی گئیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Multan
60600