DXN In Urdu
DXN is a multi-level marketing (MLM) company founded by Dato´ Dr. Lim Siow Jin in 1993. Based in Malaysia, On 30 September 2003, DXN Holdings Bhd.
good morning dxn
23/04/2015
04/04/2015
ڈی ایکس این بزنس پلان میں اہم حوالہ جات
نوٹ:۔ڈی ایکس این کا مارکیٹنگ پلان سمجھنے کیلئے آپکو پہلے ڈی ایکس این کے مارکیٹنگ پلان یا بزنس پلان میں استعمال ہونیوالی چند اصطلاحات (Terminologies) کو سمجھنا ہوگا جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
۱۔PV یعنی پوائنٹ ویلیو،پروموشنل پوائنٹس ہیں جو عہدے میں ترقی،بونس کے حصول،ٹورز کے حصول میں اہم ترین کردار ادا کریں گے۔
۲۔DPسے مراد ِڈسٹری بیوٹر یا ڈسکاؤنٹ پرائس CP سے مراد کسٹمر پرائس SVسے مراد سیلز ویلیو(ڈیوٹیز ٹیکسز کے علاوہ ہر پراڈکٹ کی اصل ویلیو) PVسے مراد پوائنٹ ویلیو یعنی ایسے پوائنٹس جو ڈسٹری بیوٹر کی پروموشن،ٹورز،بونس کے حوالے سے انتہا ئی اہم کردار ادا کریں گے۔
۳۔DP-CP کے درمیان 20% کا فرق ہوتا ہے جو آپ کو ریٹیل پرافٹ یعنی فوری منافع دلاتا ہے۔ آپ پراڈکٹ لیکر کسی عام آدمی کو کسٹمر پرائس یعنی فل قیمت پر بیچنے کا اختیا ر رکھتے ہیں۔
۴۔SV سیلز ویلیو کو اس طرح سمجھنا ہوگا کہ اگر ایک ادارہ مثال کے طور پر کا فی کا ایک پیک بنا کر 100 روپے میں بیچنے کا خواہشمند ہے اس میں 29%یعنی 29 روپے اخراجات اور منافع کی مد میں ادارہ اپنے لیئے رکھتا ہے اور باقی 71%یعنی 71 روپے ڈسٹری بیوٹر کے لئے رکھتا ہے۔اب ادارہ اپنی پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کے لئے کسی دوسرے ملک کو چن لیتا ہے۔مثال کے طور پر عرب،اب عرب مما لک اگر اس پراڈکٹ پر 120% یعنی 120 روپے ڈیوٹی لگا دیتی ہے تو اب یہی کا فی کا پیک بکے گا 220 روپے میں۔اس میں سے 120 ڈیوٹیز ٹیکسز کی مد میں حکومت حاصل کر رہی ہوگی۔جبکہ 100 روپے ہی ادارہ تک پہنچ پائیں گے۔لہذا ادارہ اسی ایک سو روپے کے حساب سے بونس ڈسٹری بیوٹرز میں تقسیم کریگا۔
۵۔دوسرا اہم ترین نکتہ PV پوائنٹس کو سمجھنا ہے۔دیگر اداروں کی طرح یہا ں PV ڈالر کے ساتھ منسلک نہیں ہیں۔جس کی وجہ سے ڈالر کا اتار چڑھاؤ پراڈکٹس کی قیمتوں کو فوری متاثر نہیں کرتا۔
۶۔کس کس پراڈکٹ سے کتنے روپوں کے بزنس میں آپ 100 PV کر سکتے ہیں حاظر خدمت ہے۔
۷۔مورنزی۔فی بوتل کی قیمت ہے 1140/=روپے ہے۔اور ایک بوتل کے 17 PVََََٖ۔ 6 مورنزی کی بوتلوں کا بزنس آپ کو دلائے گا 102 PV ۔جنکی کل قیمت ہے Rs.6840
۸۔سپائرولینا فی پیک کی قیمت ہے1500/= ۔ ایک پیک کے20PV َ۔Rs 7500 کے کل بزنس میں 5 پیک کا بزنس آپ کو دلائے گا 100PV َ۔
۹۔کا فی،فی پیک کی قیمت ہے۔1120/= روپے اور ایک پیک کے 10PV۔اور 11200روپے کے کل بزنس سے 10 پیک آپ کو دلائیں گے 100 PV۔
۰۱۔ملی جلی اشیاء سے PV100۔ ممکن ہے 8300سے 8400 روپے کے بزنس میں متوقع ہے۔
ان مثالو ں سے آپ کو واضح ہو گیا کہ ڈی ایکس این میں ایک سو پوائنٹس 6840روپے سے لے کر 11200روپے کے بزنس سے بھی مکمل ہو سکتے ہیں۔
۱۱۔اگلا اہم ترین نکتہ بونس کیلئے کوالیفیکیشن،حاضری یا آٹو شپ ہے۔اسکو ہم مندرجہ ذیل مثال کے ذریعہ سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اگر ایک فیکٹری میں سینکڑوں ملازم کا م کر رہے ہیں۔انکی آمد اور کا م کا حساب رکھنے کے لئے حاضری کا نظام رکھا جاتا ہے جو فنگر سکین کرنے،دستخظ کرنے یا کارڈ پنچ کرنے کی صورت ہوا کرتا ہے۔
اچانک ادارہ حاضری کا یہ نظا م ختم کر دے تو کیا اگلے روز تمام ملازمین کا م پر آئیں گے؟؟؟؟؟غالب امکا ن ہے کہ نہیں آئیں گے۔اور نہ آنے سے ادارہ کے زوال کا خدشہ ہوگا۔
اب ایک MLM ایم ایل ایم ادارہ بھی اگر حاضری کا نظام یعنی ہر ماہ ہر بندے کے ذمے کچھ کا م بطور حاضری نہیں لگائے گا تو ادارہ زوال پذیر ہوگا۔
کیونکہ ہر ما ہ کا بزنس اتنا ہرگز نہیں ہوسکتا کہ پہلے سے آمدہ ہزاروں لاکھوں لوگوں کا پیٹ بھرا جا سکے۔
اب ادارہ کے پاس 2 ہی صورتیں بچتی ہیں کہ یا تو وہ غائب ہو جائے یا اپنے ڈسٹری بیو ٹرز کو ہر ما ہ بطور حاضری ایک دو مصنوعات کا استعما ل یا سیل کی ذمہ داری دے۔
اس لحاظ سے یہ ذمہ داری دیرپا بزنس کے لئے انتہا ئی احسن اقدام ہے۔یہ چھوٹی سی ذمہ داری آپ اور آپکی آنیوالی نسلوں کو ایک عمدہ ترین بزنس دے گی۔
اب مارکیٹ میں موجود ایسے ادارے جو اس ذمہ داری کے وجود کا انکار کر رہے ہیں، اگر واقعی ان اداروں میں یہ ذمہ داری نہیں دی گئی تو وہ 2سے3 سال کے مہما ن ثابت ہونگے۔
اور جوادارے گزشتہ 10یا20 سال سے اپنا وجود ثابت کرتے ہیں،وہ لازما ًآپ سے آسان اور جلد انکم کا بہا نہ کر کے اس اہم ذمہ داری کو آپ سے چھپا رہے ہیں۔یا اپنے بزنس پلان سے مکمل آگاہی نہیں فراہم کر رہے۔تو لہذا کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے کچھ بھی اچھا نہیں ہونے والا۔
تو ثابت یہ ہوا کہ حاضری نہ صرف اچھی چیز ہے،بلکہ یہ ادارہ کو بھی قائم رکھے گی،اور آپ کا رزق،رزق حلال بھی ہوگا۔یعنی کے آپ کو محنت کرنے کے بعد کام کاج کرنے کے بعد ہی ادارہ بونس یا پیسہ فراہم کرتا ہے اور اس حاضری کی بدولت آپ کی انکم تادیر برقرار رھنے اور بڑھتے رہنے والی ہوگی۔
ایک بڑا ادارہ جو پاکستان میں کافی عرصے سے کا م کر رہا ہے وہ شروعات میں عوام الناس کو اس حاضری سے بے خبر رکھتا ہے۔اور بڑے تکنیکی انداز میں چھ ما ہ کی آٹوشپ، یا بونس کوالیفیکیشن ہر بندے سے شروعات ہی میں لے لیتا ہے۔اور وہ ادارہ یکمشت 300 پوائنٹس یعنی Rs.35000 روپے کی سیل لے لیتا ہے اور معصوم بھی رہتا ہے اور ادارہ میں نئے آنیوالے ڈسٹری بیوٹرز کو بتایا یہ جاتا ہے کہ اس کے بعد کوئی کام نہیں لیا جائیگا۔اور آپکو بونس کے چیک بغیر کسی کام کے ملنا شروع ہو جائیں گے۔جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔
ڈی ایکس این کا بزنس،مارکیٹنگ پلان اور بونس کوالیفیکیشن کی تفصیلات
تمام پراڈکٹس کے پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔آپ اور آپ کی ٹیم کا ہر پوائنٹ آپ اور آپ کی ٹیم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔آپکو ڈی ایکس این سے بونس لینے کیلئے 100پوائنٹس کا کام لازمی کرنا ہوتا ہے۔اور یہ 100 PVپوائنٹس کا کام شروع سے لے کر ڈی ایکس این کے آخری رینک یا عہدے تک پہنچ جانے تک تبدیل نہیں ہوتا۔جبکہ دوسرے اداروں میں جیسے ہی عہدی تبدیل ہوتا ہے PVپوائنٹس کی سیل بھی بڑھتی جاتی ہے۔ڈی ایکس کی یہی خوبی اسے دوسرے اداروں سے ممتاز کرتی ہے۔کہ بونس کی کوالیفیکیشن کے لئے آپکو صرف 100 PVپوائنٹس کا کام کرنا پڑتا ہے۔
جب آپ پہلے 100 PV مکمل کرتے ہیں تو آپ 6% بونس کے حقدار بن جاتے ہیں۔
اگر آپ نے پورا ماہ صرف اتنا ہی کام کیایعنی 100 PV ہی مکمل کیے اور آپ کی ٹیم وجود میں نہیں آئی۔تو آپ کو 100 PVکی سیلز ویلیو کا 6% بونس آجائے گا۔
اورجب آپ 300 PV پوراکرتے ہیں تو آپ کا بونس 9% پر آجائیگا۔
اگر پہلے ہی ماہ آپ اور آپ کی ٹیم300 PV تک آجاتی ہے تو آپ کو اپنے ذاتی پوائنٹس کا 9% اور ٹیم کے پوائنٹس کا جتنے فی صد فرق ہوگا،بونس آئیگا۔
اور 1000 PVپورا ہونے پر آپ 12% بونس پر آجاتے ہیں۔
اگر پہلے ہی ماہ آپ اور آپ کی ٹیم00 PV 10تک آجاتی ہے تو آپ کو اپنے ذاتی پوائنٹس کا 12% اور ٹیم کے پوائنٹس کا جتنے فی صد فرق ہوگا،بونس آئیگا۔
اور 2000 PVپورا ہونے پر آپ 15% بونس پر آجاتے ہیں
3250 PVپورا ہونے پر آپ 18% بونس پر آجاتے ہیں۔
4500 PVپورا ہونے پر آپ 25% بونس پر آجاتے ہیں۔اور ساتھ ہی آپ سٹار ایجنٹ کے عہدے تک آجاتے ہیں،اس سطح تک 3سے4 لاکھ کا بزنس ہوچکا ہوتا ہے۔
اور آپکی متوقع ماہانہ آمدن دس ہزار تا پچاس ہزار ممکن ہے۔آمدن کا معیار آپ اورآپکی ٹیم کی کارکردگی پرمنحصر ہے۔
اور جب آپکی ٹیم میں پہلا سٹار ایجنٹ آپکی ڈاؤن لائن میں آجاتا ہے تو آپکی بونس % کے تناسب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اور آپ 27% بونس پر آجاتے ہیں،
اور آپ کی ٹیم میں آنیوالا سٹار ایجنٹ 25%پچیس فیصد بونس پر ہوتا ہے۔
دونوں کی بونس فی صدمیں فرق موجود رہنے کی وجہ سے بونس ایک جیسے رینک پر موجود رہنے کے باوجود بھی بند نہیں ہوتا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Multan
60000