Jiyala

Jiyala

Share

sarkar

02/04/2023

بھائی سلمان حیدر کا ماسٹر پیس ❤️
بہت سے گناہوں کی سزا انسان کو دنیا ہی میں مل جاتی ہے۔ ہمارے ایک دوست نے ساری زندگی فسق و فجور میں گزاری۔ اس کا سگا بھائی یوتھیا ہوگیا۔ ایک تو ایسا تھا جس کے ابا بھی نہیں بچ سکے۔ بتارہا تھا کہ عجیب حرکتیں کرنے لگے ہیں۔ اپنے لان کا نام زمان پارک رکھ دیا ہے۔ روز رات کو تکیہ چادر اٹھا کے لان میں جاکر سوجاتے ہیں۔ صبح اٹھ کے کہتے ہیں مجھے ڈنڈے مارو مجھ پر پتھر پھینکو۔ ایک دن اٹھے تو خانساماں ناشتے کے لیے پراٹھے پکارہا تھا۔ دھواں دیکھ کر چلانے لگے آنسو گیس آنسو گیس اور سانس روک لیا۔ چہرے کا رنگ تحریک کے جھنڈے جیسا ہوگیا تو بیگم نے کمرے سے ماسک لاکر دیا اور ابا نے سانس لینا شروع کیا۔ نلکے میں پائپ لگاکر خود ہی واٹر کینن بنالی اور ڈرائیور سے کہا مجھ پر پانی پھینکو میں نعرے لگاؤں گا۔ ایک دن کوڑا اٹھانے والا ٹرک آیا تو چھلانگ لگاکر اس پر چڑھ گئے کہ مجھے جیل لے کر چلو۔ بہن نے ڈاکٹر کو فون کرنے کو موبائل نکالا تو کہا میری تصویر کھینچو۔ خدا کا شکر ہے تصویر کھنچوانے اتر آئے۔ اپنی سالگرہ منانے سے انکار کر دیا کہ نئے پاکستان میں جا کر مناؤں گا۔ کسی نے سمجھایا کہ اس دن تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ آپ پیدا ہوئے۔ یہ سن کر سالگرہ منانے پر رضامندی ظاہر کی۔ پینٹ کے پیچھے لیڈر کی تصویر چھپوالی۔ کسی نے پوچھا کہ ایسا کیوں تو کہا مجھے احساس رہتا ہے کہ میرا کپتان میری ریڈ لائن ہے۔

01/01/2023

پیپلز پارٹی کا کردار
زیر نظر تصویر میں آپ کو کیا نظر آ رہا ہے ؟
یہ فٹبال کا میچ دیکھنے آئے تماش بین نہیں ہیں
یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی مجبور قسمت کا تماشا دیکھنے آئیں ہیں ایک ایسا تماشہ جس کو کرنے والے ہمارے نام نہاد سیاسی اشرافیہ اور اجازت دینے والے ہم خود مجبور اور بے شرم عوام ۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد میں آئی پولیس کی 1600 نوکری کے لئیے 30000 سے زیادہ امیدوار ۔۔۔۔۔۔ طمانچہ ہے یہ اس سماج کے چہرے پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے روزگاری کی انتہا
عمران خان سے لے کے شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ کی دلالی میں اس ملک کی 25 کروڑ عوام کی قسمت کا بیڑہ غرق کرنے لگے ہیں 1 طرف پاکستان کے اصل مالک جو کہ تعداد کے لحاظ سے شاید 1 فیصد بھی نہیں بنتے پاکستان کے 99 فیصد خزانوں کے مالک ہیں اور دوسری طرف 99 فیصد نام نہاد پاکستانی غلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو آٹے سے لے کر گھی اور چینی سے لے کر پیاز تک کو ترس رہے ہیں
کیا پالیسی میکر کر رہے ہیں ؟ صرف 1 فیصد کے مفادات کے لئیے پالیسی بنائی جا رہی ہے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے
ملک کو بدحالی سے زیادہ بدحال کیا جا رہا ہے
اور پاکستان پیپلز پارٹی اس دلالی میں ساتھ دے رہی ہے بے شک پیپلز پارٹی کی سیاست کی حکمت عملی ہمارے لئے قابل دفاع ہے لیکن لیکن پارٹی کو بھی اس عوام کا سوچنا پڑے گا تمام بڑے لیڈران وزارتوں کے مزے لے رہے ہیں لیکن عوام کو ریلیف نہیں مل رہا
خدارا پیپلز پارٹی کو کم از کم موجودہ حکومت پر زور ڈالنا چاہئیے کہ عوام دوست پالیسی بنائی جائے آج اس مشکل وقت میں پیپلز پارٹی عوام کی اصل خیر خواہ بن کے سامنے آئے اور مزید مشکل میں عوام کو اکیلا نا چھوڑا جائے

06/12/2021

این اے ۱۳۳ کیا کھویا کیا پایا ۔۔۔!

آج کے دن سے ضیاء اور پاشا کے بچوں کے گھبرانے کا وقت شروع ہوا جاتا ہے، آج کے NA133 کے نتائج کے پنجاب کی مستقبل کی سیاست پر بہت گہرا اثر ہوگا۔ PTI اور PMLN کا گٹھ جوڑ پنجاب کے عوام رد چکے ہیں،۔

پیپلز پارٹی نے اسی حلقہ سے
‏2002 میں 11 ہزار
‏2008 میں 14 ہزار
‏2013 میں 4500
‏2018 میں 5500

‏اب 33,000 ووٹ لیے ہیں
ایک ایسی پارٹی جس کے پاس حلقہ میں چیئرمین کونسلرز ایم پی ایز ایم این ایز کونسلرز سمیت مکمل یوسیز تنظیمیں ھونے کے باوجود نہتی پیپلز پارٹی بے سرو سامانی کے عالم میں ایک بہترین فائٹر ثابت ھوئی۔ ‏

پیپلزپارٹی نے کامیابی سے اپنا ہدف حاصل کر لیا،
‏یہ لاہور ہے اور نونیوں کا بیس کیمپ۔ ‪ سال سے انہی کی سیٹ ہے

آنے والے الیکشن میں باقی پنجاب سے پیپلزپارٹی خطرے کی علامت بن گئی ہے
‏ہر چوک اور گلی میں آپ سے ٹاکرا ہوگا اور زبردست سرپرائز ملیں گے!

اور الحمد اللہ اس الیکشن میں جیالو نے پایا بہت کچھ کھویا کچھ نیں

بس اب ن لیگ کے گھبرانے کا وقت شروع ہو گیا ہے ۔

تاریخ بھاگ جانے والوں کو بھگوڑا اور ڈٹ جانے والوں کو بھٹو کہتی ھے.

اور آخر میں شکریہ زردای صاحب

‏جئے بھٹو

❤️🖤💚

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Multan