NSM Multan

NSM Multan

Share

Official page of National Students Movement (NSM ) Multan

25/04/2026

پشاور میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ پختونخوا کا صوبائی تنظیمی اجلاس چیئرمین محسن داوڑ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی تنظیم نو کے سلسلے میں نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔
میں اس موقع پر پارٹی قیادت اور تمام کارکنان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری سونپی۔ یہ اعتماد میرے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک بڑی ذمہ داری بھی، جسے میں پوری دیانت اور محنت کے ساتھ نبھانے کی کوشش کروں گا۔
نومنتخب صوبائی کابینہ کے تمام معزز اراکین بشریٰ گوہر، گلبدین محسود، پیر حضرت کمال خٹک، داؤد آفریدی، ندیم باچا، وریشہ بشیر، اصغر وزیر اور سیف الدین خان — کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ہم سب مل کر پارٹی کے بیانیے کو مضبوط کریں گے، عوام کی آواز بنیں گے اور اپنے صوبے کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

23/04/2026

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ آج World Book Day ہے، اس موقع پر نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ ملتان “World Book Day: Read & Reflect” کے عنوان سے ایک Study Circle منعقد کر رہے ہیں۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ بروقت پہنچ کر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور اس علمی نشست کا حصہ بنیں۔

🕔 وقت: 23 اپریل 2026 شام 5:00 بجے
📍 مقام: BZU مین گیٹ، سر سنگیت ہوٹل

07/04/2026

حالیہ بارشوں سے وزیرستان اور بالخصوص ودی شوال کے راستے بند ہو چکے ہیں۔
ہم عوامی نمائندے اور متعلقہ محکموں سے درخواست کرتے ہیں کہ ان راستوں کو فل فور قابل سفر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

سعید احمد خان

26/02/2026

نیشنل سټوډنټس موومنټ له لوري درېیم سټډي سرکل د هفته په ورځ د ماسخوتن په ۹ بجو د ملي جمهوري غورځنګ په مرکزي دفتر کې ترسره کېږي.
د سټډي سرکل موضوع به «په پښتون قومي تحریک کې د ښځو رول او اهمیت» وي. د سټډي سرکل وېناواله به د ملي جمهوري غورځنګ مرکزي ویانده جمېله ګیلاني وي.
ټولو همفکره ملګرو ته د ګډون بلنه ورکول کېږي.

وخت: 9:00 PM Saturday 28 February 2026
ځای: NDM Central Party Office KB Height Canal Road Peshawar

26/02/2026

تمام معزز طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ این ایس ایم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے رمضان میں پرسوں سے اسٹڈی سرکلز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
ان نشستوں کا مقصد علمی و فکری موضوعات پر مہذب اور بامعنی مکالمے کو فروغ دینا اور طلبہ میں تنقیدی شعور کو مضبوط کرنا ہے۔
تمام طلباء سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

23/02/2026

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کی جانب سے 25 فروری بروزِ بدھ شام 9:00 بجے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی پارٹی آفس، پشاور میں دوسرا سٹڈی سرکل منعقد کیا جائے گا۔
سٹڈی سرکل کا موضوع “Pashtun Struggle: Advantages and Limitations of Violent and Non-Violent Approaches ہوگا، جبکہ مقرر مفکورہ ریسرچ سینٹر کے بانی حیات روغانی بابا ہوں گے۔
ہمارے درمیان تشدد اور عدم تشدد کی جدوجہد پر بحث جاری ہے اور اس حوالے سے کئی تضادات بھی پائے جاتے ہیں۔ آئیے مل کر اس پر ایک سنجیدہ، باوقار اور فائدہ مند بحث کریں تاکہ جذبات کے بجائے شعور، دلیل اور اجتماعی مفاد کی بنیاد پر کوئی بہتر سمت متعین کی جا سکے۔

ٹائم: 25 فروری، بروزِ بدھ، شام 9:00 بجے
جگہ: این ڈی ایم مرکزی پارٹی آفس، بی ہائٹ، کنال روڈ، رکشہ پل، پشاور۔

Photos from NSM Multan 's post 22/02/2026

نن د ملي جمهوري غورځنګ په مرکزي دفتر کې د نيشنل سټوډنټس مومنټ له لوري لومړی سټډي سرکل ترسره شو.
د سټډي سرکل موضوع د خوشحال خان خټک تهذيبي شعور و، او ويناوال يې د خوشحالياتو ماهر ډاکټر بيزار داوړ و.
ډاکټر بيزار داوړ د خوشحال بابا پر سياسي مبارزې او تهذيبي شعور تفصيلي خبرې وکړې.
د سټډي سرکل په پای کې د پوښتنو او ځوابونو ناسته هم ترسره شوه.
په سټډي سرکل کې د اين ايس ايم ملګرو ترڅنګ د بېلابېلو مکتب فکر ملګرو هم ګډون وکړ.
د اين ايس ايم له لوري به په روژه کې دغه لړۍ دوام ولري.


پاڅون داوړ
Hiaz Dawarzai Hakim Dawar Mohsin Dawar

19/02/2026

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ اس رمضان میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی دفتر پشاور میں روزانہ کی بنیاد پر شام کے اوقات میں باقاعدہ اسٹڈی سرکلز کا آغاز کر رہی ہے۔ ان نشستوں میں سیاست، تاریخ، آرٹ اور ادب جیسے اہم موضوعات پر مختلف اسکالرز اور سیاسی کارکنان گفتگو اور لیکچرز پیش کریں گے۔ پشاور میں مقیم تمام سیاسی کارکنوں، طلبہ اور باشعور نوجوانوں کو نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے ان اسٹڈی سرکلز میں شرکت کی کھلی اور مخلصانہ دعوت دی جاتی ہے۔ آئیے، مل کر مکالمے، مباحثے اور فکری نشستوں کے ذریعے ایک باشعور اور متحرک معاشرے کی بنیاد مضبوط کریں۔
اسٹڈی سرکل کے موضوع اور تاریخ کا باقاعدہ اعلان آئندہ دو دنوں میں کیا جائے گا۔

Photos from NSM Multan 's post 18/02/2026

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے تنظیمی امور کے حوالے سے میٹنگ آج منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں مختلف ڈیپارٹمنٹس سے این ایس ایم کے ساتھیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ میں متفقہ طور پر بشیر اللہ مروت کو صدر منتخب کیا گیا۔
میٹنگ میں تمام ساتھیوں نے فیصلہ کیا کہ باقی کابینہ کو مشاورت کے بعد منتخب کیا جائے گا۔

18/02/2026

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ نمل یونیورسٹی کے تنظیمی اُمور کے حوالے سے میٹنگ این ایس ایم اسلام آباد پلاننگ کمیٹی کے صدر ایڈوکیٹ احمد شاہ محسود کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اسلام آباد آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر روشان اور پختونخوا آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن گلبدین خان محسود نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ میں متفقہ طور پر عمیر احمد کو این ایس ایم نمل یونیورسٹی کا صدر، منصور احمد کو جنرل سیکرٹری، انضمام خان کو آرگنائزر، زین اللہ کو ایجوکیشن سیکرٹری اور محمد ادس کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
این ایس ایم نمل یونیورسٹی کے نو منتخب کمیٹی کے ساتھی این ایس ایم کے منشور کو طلباء تک پہنچانے اور این ایس ایم کو فعال کرانے میں کردار ادا کریں گے ۔

18/02/2026

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ ضلع ملتان
آج بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ نے نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ ضلع ملتان کی تنظیم کے زیرِ انتظام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کی گئی۔ اس تقریب میں ضلع ملتان کی مختلف یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام میں این ایس ایم کے ممبر احسان ازاد ،ضلع ملتان کے بانی رہنماؤں پاڅون داوڑ اور آفتاب داوڑ اور پی ایس ایف کے انعام داوڑ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آخر میں ووٹنگ کے ذریعے کابینہ منتخب کی گئی ۔ جس میں درج ذیل عہدیداران منتخب ہوئے:
صدر: اشفاق وزیر
وائس پریزیڈنٹ: مطیع اللہ خان ترین
جنرل سیکرٹری: عادل نور وزیر
جوائنٹ سیکرٹری: ابوبکر شنواری
سٹیج سیکرٹری: ابرار بیٹنی
انفارمیشن سیکرٹری: طاہر وزیر
فنانس سیکرٹری: آفتاب داوڑ
منیجمنٹ سیکرٹری: سعید احمد داوڑ
میڈیا سیکرٹری: شیرمان اللہ داوڑ

Want your organization to be the top-listed Government Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Multan