Youth Help Foundation

Youth Help Foundation

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Youth Help Foundation, Charitable organisation, Multan.

11/09/2025

الحمداللہ یو تھ ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیلاب زدگان میں تقسیم راشن ادویات اور پانی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سینئر نائب صدر محمد اشفاق احمد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آئے آپ بھی نیکی کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں
آخرت کا سودا دنیا کے سکّوں سے نہیں ملتا، یہ صرف نیک اعمال سے خریدا جاتا ہے۔💦 *سیلاب زدگان کا سہارا بنو!*
🔹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے ، نہ اس پر ظلم کرتا ہے ، نہ اسے (ظالموں کے) سپرد کرتا ہے۔ جو شخص اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہوتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کی حاجت روائی فرماتا ہے۔ جو کسی مسلمان سے اس کی ایک تکلیف دور کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کی تکلیفوں میں سے ایک تکلیف دور کرتا ہے ۔ ۔‘‘*🔹
📗صحیح مسلم -6578>~
منجانب.
حافظ مبشر ریاض صدر
یوتھ ہیلپ فاؤنڈیشن ملتان

08/09/2025

پانی کا شدید دباو شیر شاہ فلڈ بند توڑنے کا حتمی فیصلہ شہری محتاط ہو جائیں اور ملتان سے مظفرگڑھ کی طرف سفر سے گریز کریںشیر شاہ بند بریچ کرنے کے حوالے سے اعلانات کردیئے گئے۔۔بستی گاگرہ کچور چک نیاز باد حسن بخش موڑ دھوڑ کوٹ چوک نصیر والا جتنے علاقہ جات ہیں ان تمام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے آپ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائے شیر شاہ بن پہ کسی ٹائم بھی شگاف ڈالا جا سکتا ہے

08/09/2025

اگر جھوٹ نہیں تو ملتان شہر میں کم از کم بیس لاکھ لوگ ایسے ہیں یا اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ ملتان کے گردونواح میں سیلاب متاثرین کی مدد کر سکیں
اپنے دل اپنے گھر اور اپنے بٹوے کو کھولیے
اور ان لوگوں کی مدد کیجئے جن کے پاس سمجھو کچھ نہیں بچا

اگر بیس لاکھ ان چار پانچ لاکھ مصیبت کےماروں کی مدد کردیں تو ہمیں
کسی ظالم بیوروکریٹ
کسی بگڑے امیر زادے کی طرف نہیں دیکھنا پڑے گا

دو جوڑے کپڑے
صابن
سرف
دال چاول آٹا چینی
چادریں۔
کمبل

جو کچھ بن پڑے جو آپکی استعداد ہے آگے بڑھنے
اور خود ان کے حالات بھی دیکھیں ان کی مدد بھی کریں
یہ بھی کل تک آباد اور خوشحال تھے
بس وقت وقت کی بات ہے

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Culinary Team

Attire

Telephone

Website

Address


Multan
60000