AIOU Solved assignments

AIOU Solved assignments

Share

This page is created for AIOU students,who need solved assignments we will provide you solved assignments free of cost. best of luck

07/02/2021

#حل شدہ اسائنمنٹ
#خزاں 2020
All Classes As Much As possible

جو لوگ کہتے ہیں کہ گروپ فائل سے اسائنمنٹ ڈانلوڈ نہیں ہورہی ۔وہ اس لنک سے آسانی کے ساتھ ڈانلوڈ کرو۔اس لنک میں All Classes کی اسائنمنٹ ہیں۔
اور جو اسائنمنٹ اس میں نہیں وہ اس میں روزانہ کی بنیاد پر اپلوڈ کی جائے گی۔
کاپی پیسٹ سے گریز کی جائے۔

0.Autumn 2020 - Google Drive

30/05/2020

#وضاحت
سمسٹر خزاں 2019 بی اے،ایم اے،ایم ایس سی،بی ایڈ،ایم ایڈ اور دیگر تمام پروگراموں کے طلبہ نوٹ کر لیں کہ آپ کے امتحانات کا فیصلہ بہت جلد کیا جاۓ گا۔۔

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں جو ورکشاب شیڈول ملتوی ہوا تھا اس کا بھی حتمی فیصلہ عید کے بعد کیا جاۓ گا۔

طلبہ کو اسائمنٹ پر پروموشن کے حوالے سے پاس کرنا اور امتحان نہ لینا اس حوالے سے کوئی خبر یونیورسٹی کی طرف سے سامنے نہیں آئی۔اس سے پہلے بھی ہم واضح کر چکے ہیں کہ کوئی بھی کنفرم خبر سامنے آۓ گی آپ کے ساتھ شئیر کی جاۓ گی اس لیے یونیورسٹی کے فیصلہ کا انتظار کریں۔

اور یاد رہے کہ HEC کی طرف سے بغیر امتحانات کے کسی کو بھی پاس نہ کیا جاۓ اور اس طرح اور بہت سارے مسئلے ہیں جس پر مشاورت کی جاۓ گی۔
اس لیے آپ پڑھائی پر توجہ دیں اور حتمی فیصلہ کا انتظار کریں۔۔

09/03/2020

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایڈ کرنے کے خواہشمند حضرات ایک بار ضرور پڑھ لیں۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار 2020 سمسٹر کے لئے ایڈمیشن کا آغاز کر دیا ہے اور مختلف پروگرام آفر کیے ہیں۔
آج ہم بات کریں گے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بی ایڈ اور ایم اے ایجوکیشن پروگرام کے حوالے سے، بہت سارے لوگ ایجوکیشن کے فیلڈ میں آنے کے لیے یا پروموشن کے لئے بی ایڈ ڈگری کا انتخاب کرتے ہیں جو کہ نہایت ہی اچھی بات ہے۔
لیکن ٹھہریے کیا بی ایڈ ہی ہمارے پاس آخری اپشن ہے یا ہم اس سے بہتر اور جامعہ ڈگری کر سکتے ہیں۔
اگر آپ گریجویٹ ( 14 سالہ تعلیم) ہیں تو آپ ڈھائی سالہ بی ایڈ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ ماسٹر کر چکے ہیں تو آپ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ کرنے کے اہل ہیں۔
بی ایڈ کی پر سمسٹر تقریباً 20 ہزار روپے فیس ہے۔ اڑھائی سالہ بی ایڈ پر تقریباً ایک لاکھ روپے خرچہ آتا ہے اور ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پر 60 ہزار روپے خرچہ آتا ہے۔
بی ایڈ کے لئے کئی علاقوں میں اپ کو اپنے ریجنل آفس میں ورکشاپ اٹینڈ کرنا ہوگی۔

اس کے بر عکس ایم اے ایجوکیشن دو سال یعنی چار سمسٹر پر مشتمل پروگرام ہے، پہلے سمسٹر کی فیس 14 ہزار روپے
دوسرے سمسٹر کی فیس تقریباً 13 ہزار روپے
تھرڈ سمسٹر کی فیس 8 ہزار
فورتھ سمسٹر کی فیس 8 ہزار
ٹوٹل تقریباً 43 ہزار روپے خرچ ہوتا ہے،
ایم اے ایجوکیشن کی ورکشاپ اپ اپنے ڈسٹرکٹ میں ہی اٹینڈ کریں گے اپ کو دور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ایم اے ایجوکیشن کرنے کے بعد اپ کو بی ایڈ اور ایم ایڈ نہیں کرنے پڑیں گے کیونکہ ایم اے ایجوکیشن بی ایڈ اور ایم ایڈ کے مساوی ہے۔
ایم اے ایجوکیشن ایڈمیشن کے لئے سیکنڈ ڈویژن بیچلر کا ہونا ضروری ہے۔

یہ معلومات صرف اور صرف طلباء و طالبات کو بہترین مشورہ دینے کی غرض سے فراہم کی جا رہی ہیں۔

Want your business to be the top-listed Shop in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Multan