Raja Shazad Rasheed-Official
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Raja Shazad Rasheed-Official, Politician, Murree.
04/08/2025
حقیقی آزادی کی خاطر
نکلو پاکستان کی خاطر | 5 اگست 2025
ماہ رمضان کے آخری روز دناہ شریف کے رہائشی خاور نثار کے بے رحمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ اندوہناک سانحہ ہمارے علاقے کے امن و سکون پر ایک گہرا زخم ہے اور ہمیں اجتماعی طور پر اس پر افسوس اور شرمندگی ہے۔
اس واقعے نے نہ صرف ہمیں غمزدہ کر دیا ہے بلکہ ہمارے ضمیر کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ میں حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس ظلم کے مرتکب افراد کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں اور سخت سے سخت سزا دیں، تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات کا سدباب ہو سکے۔
ہم اہلیان گھوڑاگلی متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت دے۔ میں گھوڑاگلی کے تمام باسیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں اور امن و انصاف کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Murree