PST Murree

PST Murree

Share

پاکستان سنی تحریک ضلع مری کی تنظیمی سرگرمیوں کی اپڈیٹ کیلئے ہمارے آفیشل پیج کو فالو کریں۔
شکریہ

08/06/2024

چُپ کا روزہ رکھنے والو! کچھ تو سوچو کچھ کہو
اپنے ہاتھوں لُٹنے والو! کچھ تو سوچو کچھ کہو

ظلم کی چکی میں پِسنے کو مقدر جان کر
دورِ بَد کو سہنے والو! کچھ تو سوچو کچھ کہو

آگ دہکائی گئی ہے بھسم ہونگے سب کے سب
بے حسی پر ڈٹنے والو! کچھ تو سوچو کچھ کہو

یہ خاموشی بزدلی ہے یہ خاموشی جرم ہے
خوف سے بُت بننے والو! کچھ تو سوچو کچھ کہو

ایک دوجے کے لئے لمبی زبانیں ہیں مگر
باطلوں سے دبنے والو! کچھ تو سوچو کچھ کہو

ظالم و جابر یہاں پر متحد ہیں آج بھی
مسلکوں میں بٹنے والو! کچھ تو سوچو کچھ کہو

اے اللّٰهﷻ فلسطین کے مضبوط ایمان والے کمزور لوگوں کے ساتھ رحم و کرم والا معاملہ فرماء۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
جاری کردہ۔، پـاکـسـتـان سـنـی تحـــــــریـک ضلــع مـــری

Raheel Khan Qadri

Want your business to be the top-listed Media Company in Murree?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


GPO Chock
Murree
47150