Nowshera Police

Nowshera Police

Share

Ready to Help Common People.

08/07/2026
07/07/2026

*دفتر تعلقات عامہ*
*ضلعی پولیس نوشہرہ*
*بتاریخ: 07 جولائی 2026*
*پریس ریلیز*

*تھانہ مصری بانڈہ پولیس کی راہزن گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی، 03 ملزمان گرفتار*

نوشہرہ: *تھانہ مصری بانڈہ پولیس* نے موٹر وے پر خراب گاڑی کے مالک سے اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کرنے والے *03 رکنی راہزن گروہ* کو گرفتار کر لیا۔

*تفصیلات:*
مسمی وسیم علی شاہ ولد میران شاہ نے رپورٹ درج کرائی کہ موٹر وے پر اس کی گاڑی خراب ہو گئی۔ اسی اثناء *03 مسلح راہزنوں* نے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور *08 ہزار روپے* نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی *ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل عدنان اعظم خان* نے *ایس ایچ او تھانہ مصری بانڈہ ہدایت شاہ* اور ان کی ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔

پولیس ٹیم نے *جدید سائنسی خطوط پر استوار طریقہ تفتیش* استعمال کرتے ہوئے راہزن گروہ تک رسائی حاصل کی اور *عرفان، رومان پسران میرزادہ ساکنان اوچ خوڑچینہ ضلع صوابی* اور *ایوب ولد مدین ساکن آریانہ کلے ضلع صوابی* کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر *چھینی گئی رقم، موبائل فروختگی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ* برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

*ترجمان: ضلعی پولیس نوشہرہ*

Want your organization to be the top-listed Government Service in Nowshera?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Khet Kely
Nowshera