Sanjh Lok Raj

Sanjh Lok Raj

Share

سانجھ کی فکری تحریک کا مقصد نوجوانوں کو سوچنے کا عادی ب?

Liberals and Marxists Analysis of the US-Iran war 30/03/2026

پاکستان کا ریاستی نظریہ٫ ریاستی ملائیت اور ریاستی دانشور اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ وہ عالمی سرمایہ داری کے حامی نظریات کی ترویج اور اشاعت کریں۔ ترقی پسند نظریات کا راستہ روکیں اور مزاحمت کو ترویج دینے والے خیالات پر مذہب کے ہتھیار لے کر حملہ آور رہیں۔ اس وجہ سے وہ سیکیولرازم، لبرلزم اور سوشلزم کو کفر قرار دیتے ہیں۔ عام پاکستانی ان کے درمیان فرق کو سمجھ ہی نہیں پاتا۔ وہ سوشلسٹوں کو لبرل اور سیکولر کو سوشلسٹ سمجھتے ہیں۔ ایران پر امریکی اسرائیلی حملے نے اس جنگ پر تبصرہ کرنے والوں میں فرق واضح کردیا ھے۔ لبرلز چونکہ سرمایہ داری نظام کے وکیل ھوتے ہیں اس وجہ سے وہ ایران میں ملائیت،، عورتوں کے حقوق اور انتخابی جمہوریت کے حوالے سے ایران ہی پر تنقید کر رھے ہیں۔ جبکہ مارکسی اسے سامراج کی دنیا بھر کے وسائل پر قبضے کی نظر سے تجزیہ کر رھے ہیں۔ اس جنگ کو دیکھنے کے زاویئے نے لبرلز اور مارکسیون کے درمیان فرق کو واضح کر دیا ھے

Liberals and Marxists Analysis of the US-Iran war 🎥 **Liberals vs. Marxists: Unpacking the US-Iran War | Critical Analysis** 🌍Dive deep into the ideological battleground as we explore the contrasting persp...

Bureaucracy takes over pakistan in 1951 25/11/2025

یہ تو آپ نے سنا ھوگا کہ. فوج نے سیاسی حکومت کا تختہ الٹ دیا مگر یہ نہیں سنا ھوگا کہ کسی ملک کی بیوروکریسی نے ملک کے اقتدار اعلئ پر قبضہ کر لیا۔ لیاقت علی خان کے قتل کے بعد گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین کا عہدہ گھٹا کر انہیں وزیر اعظم بنا دیا اور ایک بیوروکریٹ ملک غلام محمد کو گورنر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ چاہیئے تو یہ تھا کہ قانون ساز اسمبلی اپنا اجلاس منعقد کر کے اپنا وزیراعظم منتخب کرتی مگر یہ اکھاڑ پچھاڑ کن مقاصد کے تحت اور کن لوگوں کی ایماء پر ھوئی۔ تاریخ سے یہ بات مٹا دی گئی ھے لیکن آنے والے واقعات نے تصدیق کر دی کہ برطانوی سامراج کے آخری مہرے لیاقت علی خان کو راستے سے ہٹا کر مطلق العنان اختیارات کے حامل عہدے گورنر جنرل پر ملک غلام محمد کا قبضہ کروا کر امریکی مہرے کے ذریعے پاکستان کو سوشلزم کا راستہ روکنے کیلئے عالمی سرمایہ داری کی فوجی چھاونی بنانا تھا جس کے بعد سے پاکستان آج تک امریکی کالونی ھے

Bureaucracy takes over pakistan in 1951 🌍✨ Dive into the pivotal moment of 1951 when bureaucracy took center stage in Pakistan's evolution! In this captivating video, we unravel the complex layers...

ُPakistan’s First AgriculturalReforms in Punjab 10/11/2025

https://youtu.be/RfBIGi2bvJs?si=jQwFqSAOjBJmbJ4f
پاکستان کے قیام کے ساتھ ہی جہاں قائداعظم نے نوذائیدہ ملک کیلئے سوشلزم کا خطرہ دکھا کر امریکہ کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ وہ پاکستان کو عالمی سرمایہ داری نظام کی پناہ میں لے لے وہاں عوام کی سطح پر مطالبے وہ کیئے جا رھے تھے جن کو صرف سوشلسٹ نظام معیشت ہی سے پورا کیا جا سکتا تھا۔ جیسے ہندو حاگیرداروں کے ہندوستان کیطرف جبری انخلا کے بعد اس ذمین پر کام کرنے والے مسلمان مزارعین کا مطالبہ تھا کہ یہ جاگیریں ان مسلمان مزارعین میں فی خاندان کزارا یونٹ کے حساب سے تقسیم کر دی جائیں تو پنجاب کے وزیراعلئ ممتاز دولتانہ نے زرعی اصلاحات متعارف کروانے کا آغاز کیا۔ جس میں جاگیرداروں کیلئے خود کاشت رقبہ کی نشاندھی کرنا تھی باقی جنگلات، چراگاہ، بیج فارم، مویشی فارم اس سے مستثنئ تھے۔ جب حکومت نیوکالونیل سرمایہ داری کیلئے رستہ ھموار کر رھی ھو جاگیرداری جس کا لازمی جزو تھا تو ایسی زرعی اصلاحات کا کیا حشر ھوا ھو گا

ُPakistan’s First AgriculturalReforms in Punjab 🌾 **Unlocking Potential: Pakistan's First Agricultural Reforms in Punjab** 🌾Join us as we dive deep into the groundbreaking agricultural reforms taking pla...

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Pakpattan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


College Road
Pakpattan
57400