MMC ADINA

MMC ADINA

Share

your best choice for madical treatment

14/07/2023

ایک ڈاکٹر بننے میں کم از کم 15 سال لگتے ہیں اور 100 سے زیادہ دنیا کے مشکل ترین امتحانات پاس کرکے جب داڑھی اور بالوں میں سفیدی آجائے پھر جاکے ڈاکٹرزکلینک کا آغاز کرتے ہیں تو وہاں آگر وہ ہزار یا دوہزار فیس لیں تو ہمارے لوگوں کو وہ بات ہضم نہیں ہوتیں حالانکہ یہی لوگ ایک گاڑی مکنیک کو 5 ہزار مزدوری دیتے ہے،ایک الیکٹریشن کو 2 ہزار مزدوری دیتے ہے اور ایک وکیل کی فیس لاکھوں میں ادا کرتے ہے اور اس کے تعیلم اور ہنر سیکھنے میں 30 سال نہیں لگے ہونگے اور نہ ہی کروڑ تعلیم پر خرچ ہوا ہوگا پھر بھی اپنی حلال مزدوری پوری لیتے ہیں۔باہر ملکوں میں جو لوگ رہتے ہیں ان سے پوچھے کہ وہاں صحت پر پیسے لگانا عام انسان کی بس کی بات نہیں ہے پھر مہنگے داموں پر اپنی صحت پر خرچ کرتے ہیں اور یہاں صحت پر ہزار روپے لگانے سے بھی لوگ کتراتے ہیں۔اپنی صحت پر پیسے آپ کب لگاو گے؟؟ اور اپ اپنی صحت پر کب خرچ کروگے؟
میرے پڑوس میں ایک مالدار آدمی رہتا تھا جن کے پاس اپنی گاڑی اور مکان سب کچھ تھا۔اسے دل کا مسلہ آچکا تھا تو اس وقت اس پر 3 لاکھ کا خرچ آتا تھا تو کنجوسی کی وجہ سے انہوں نے علاج لینے سے انکار کیا اور کئی مہنوں بعد دل کے دورے سے اس دنیا سے چل بسا اور اج ان کی دولت پر اس کے بیٹے مزے لوٹ رہے ہیں۔عطائی ڈاکٹروں نے سینکڑوں لوگوں کی صحت بھگاڑ کر پھرہسپتال ریفر کرتے ہیں کہ اب میرے بس کی بات نہیں ہے انہیں کسی بڑے ڈاکٹر کے پاس لے جاواور وہاں جب ہسپتال مرجاتے ہیں تو الزام ڈاکٹروں پر لگاتے ہیں یا بس خدا کی مرضی تھی اس پر بات ختم کر دیتے ہیں۔10 سال کالا یرقان تھا تو اس وقت اپ لوگ دم درود اور عطائی ڈاکٹرز کے پیچھے بھاگ کر علاج لیتے تھے اور جب جگر ختم فیل ہوجاتا ہے پھر آپ لوگ ہسپتال میں تماشا کھڑا کر دیتے ہیں کہ اب یہ کیوں مر گیا۔میں اپ لوگوں کے ہاتھ پاوں پکڑ کر منت سماجت کرتا ہوں اب بھی وقت ہے اپنے اپ کو پہچان لو اور عطائی ڈاکٹروں کا بائیکاٹ کرئے۔
گونج= ڈاکٹر محمد طفیل

Want your practice to be the top-listed Clinic in Panjpir?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Adina
Panjpir
23200