Government Graduate College Pattoki

Government Graduate College Pattoki

Share

Welcome to the official page of Government Graduate College Pattoki! 📚🎓

Photos from Government Graduate College Pattoki's post 10/07/2026

علم کے چراغ روشن کرنے کا عزم

آج گورنمنٹ گریجویٹ کالج پتوکی میں ایڈیشنل ڈی پی آئی پنجاب عبد الوحید تابش صاحب نے کالج کا خصوصی دورہ کیا۔ ان کی آمد محض ایک رسمی معائنہ نہ تھی بلکہ علم، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا ایک ایسا سفر تھا جس نے طلبہ و طالبات کے دلوں میں نئے عزم اور بلند حوصلوں کی شمع روشن کر دی۔

اس دورے کے دوران انہوں نے ایم ڈی کیٹ کی کلاس کا تفصیلی جائزہ لیا، طلبہ سے ملاقات کی اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے اس حقیقت پر زور دیا کہ آج کا باشعور، محنتی اور باکردار نوجوان ہی کل کے مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو تعمیری سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے، مسلسل محنت کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو قوم کی خدمت کے لیے بروئے کار لانے کی تلقین کی۔ ان کے پرخلوص اور بصیرت افروز خیالات نے طلبہ کے اندر کامیابی کی نئی امنگ پیدا کی۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد یونس صاحب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں کالج کے سینئر اساتذہ کے ساتھ ایک تفصیلی مشاورتی نشست منعقد کی، جس میں صدر شعبۂ ریاضی پروفیسر حبیب الرحمن گجر صاحب، صدر شعبۂ اسلامیات پروفیسر عبدالحمید صاحب، کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد یونس صاحب اور ممبر بزمِ علم و ادب پروفیسر اویس منیر احمد صاحب نے شرکت کی۔

نشست میں تعلیمی معیار، طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت، ایم ڈی کیٹ کی تیاری، تدریسی حکمتِ عملی اور ادارے کی مجموعی ترقی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج پتوکی کو علمی، تحقیقی اور اخلاقی اعتبار سے ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

ایسے دورے اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ جب تعلیمی قیادت، مخلص اساتذہ اور محنتی طلبہ ایک ہی مقصد کے لیے یکجا ہو جائیں تو کامیابی منزل نہیں بلکہ سفر کا لازمی حصہ بن جاتی ہے۔ یہی روشن فکر نوجوان مستقبل میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے حقیقی معمار ثابت ہوں گے۔

اویس منیر احمد
لیکچرر شعبہ اردو
گورنمنٹ گریجویٹ کالج پتوکی ۔

Want your university to be the top-listed University in Pattoki?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Pattoki
Pattoki
55300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00
14:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00