EduPsycho.org
Educate the Society.
21/08/2023
تعلیم اور معاشرہ
بہ حثیت قوم ہم ہمیشہ ٹکڑوں میں بٹے رہے ہیں۔ جیسے ہمارے سیاسی,سماجی اور مذہبی نظریات یکجا نہیں۔ بالکل اسی طرح ہمارے تعلیمی مقاصد بھی ایک سے نہیں۔اگرچہ Diversity زندگی کا حسن ہے لیکن اک حد تک۔
ہم اب کئی ایسی چیزیں بڑی لگن سے لے کر چل رہے رہیں۔ شروعات میں وہ کسی اور مقصد کے لئے شروع ہوئیں اور بعد میں ہم نے اسکا اصل احسن کہیں پتال میں گما دیا اور اندھوں کی نگری میں ٹشن پشن ہو کر دوڑ لئےاور بعد میں اسطرح کے طرز حیات کو ہم نے Modernism کا پہناوا پہنا کر باہیں ہلاتے ہوئے چلتے رہے اور جہاں سے گزرتے گئے تباہیاں پھیلاتے گئے۔ یونیورسٹی ایجوکیشن سسٹم کو ہی ذرا اک نظر دیکھ لیں جس کا مقصد کارآمد شہری اور پیشہ وارانہ لوگ نکالنا تھا وہاں کیا ہو رہا ہے۔
یہ بڑی تلخ بات ہے جو ہمیں قبول کرنی ہوگی کہ ہم تعلیم کا اصل احسن ہی نہیں سمجھ سکے۔ ہم نے فرد کو جس سسٹم کے سپرد کیا وہ تو اس پہ کھرا نہیں اتر رہا جس طرح اسے اسکو تیار کرنا چاہیئے تھا۔ تعلیم کا صحیح احسن یہ ہے کہ اک فرد جو کسی معاشرے کا حصہ بنا ہے معاشرے کا ہر ادارہ اسے Educate کرے۔ سب سے پہلا ادارہ ھے فیملی پھر معاشرہ اور سسٹم۔
ہر فرد اس پروسس سے گزرتا ہے لیکن افسوس کہ ہم چند گنے چنے لوگ ہی نکال پا رہے ہیں کہ جنہیں ہم درست معنوں میں اک انسان کا ٹیگ لگا کر متعارف کروا سکیں۔ باقی سب چور بھور ھے جو معاشرے کا نسور ھے۔ جب یہ اپنی بلوں سے نکلتے ہیں تو ڈسنا ہی انکا پیشہ بنتا ھے۔ برائی اور فساد ہی انکا اوڑنا بچھونا ہوتا ہے اور یہ چند اچھے لوگوں کی زندگیاں بھی سٹیک پہ لگادیتے ہیں۔
سو باتوں کی اک بات ہے آپ ایسے افراد تیار کریں جو بڑے ہو کر ذمہ دار, باہمت اور باشعور شہری ثابت ہوں۔ پس یہی لوگ قابل احترام اور دھرتی کا حسن ہیں۔ شروعات ہمیشہ خود سے ہی ہوتی ہے۔
تحریر: سید علی مہربان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Pattoki