Orakzai Development Movement

Orakzai Development Movement

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Orakzai Development Movement, Political organisation, peshawar, Peshawar.

Photos from Orakzai Development Movement's post 19/05/2026

الحمدللہ! #آخرکار ہماری مسلسل #جدوجہد، #عوامی آواز اور #حق کے لیے اٹھائے گئے #مؤقف نے رنگ لے آئے، اور #اورکزئی عوام کو اُن کا #حق مل گیا۔
اورکزئی کے تمام #ضلعی دفاتر کو #کلایہ اور #غلجو ہیڈکوارٹرز #منتقل کرنے کا #فیصلہ کر لیا گیا۔ #کمشنر کوہاٹ ڈویژن #معتصم باللہ شاہ کی زیر صدارت #غلجو ہیڈکوارٹر میں #منعقدہ اہم اجلاس میں تمام محکموں کو فوری طور پر دفاتر #منتقلی کے احکامات #جاری کر دیے گئے۔
یہ #فیصلہ اورکزئی #عوام کے دیرینہ #مطالبے اور حق کی فتح ہے۔ اب #عوام کو اپنے ہی #ضلع میں #سرکاری سہولیات #میسر آئیں گی اور لوگوں کو چھوٹے #چھوٹے #کاموں کیلئے دوسرے اضلاع کے #چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
ہم موجودہ #ایم پی اے کے بھی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس اہم مسئلے پر اپنا کردار ادا کیا اور عوامی مطالبے کو آگے #بڑھانے میں تعاون کیا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اور تمام متعلقہ ادارے اس فیصلے پر مکمل اور فوری عملدرآمد یقینی بنائیں گے تاکہ اورکزئی کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔ یہ کامیابی پوری اورکزئی قوم، نوجوانوں، مشران اور ہر اُس فرد کی کامیابی ہے جس نے اپنے حق کیلئے آواز بلند کی۔

23/04/2026

او ڈی ایم کا موقف یہی ہے کہ #ضلع اورکزئی سے متعلق جتنے بھی #سرکاری دفاتر ہیں، انہیں فوری طور پر اورکزئی #منتقل کیا جائے۔ ہمارا #مؤقف بالکل واضح، دوٹوک اور غیر مبہم ہے—ہم کسی #قسم کی تاخیر یا بہانے بازی کو قبول #نہیں کرتے۔
یہ کہاں کا #انصاف ہے کہ دفاتر ہمارے ہوں، مسائل ہمارے عوام کے ہوں، #مگر ڈپٹی کمشنر اور دیگر عملہ ہنگو میں #بیٹھ کر فیصلے کرے؟ #حقیقت یہ ہے کہ ایسے #فیصلوں کے بعد یہ افسران کبھی بھی مستقل طور پر اورکزئی میں نہیں بیٹھیں گے، #جس کا براہِ راست #نقصان عوام کو ہوگا۔
او ڈی ایم #میسر واضح کرتی ہے کہ #افسران کا صرف چار دن کے لیے اورکزئی کی #سرزمین پر #بیٹھنا بالکل ناقابل قبول ہے۔ اس طرح نہ #ترقی آئے گی اور نہ ہی امن #قائم ہوگا۔ وقتی اور #نمائشی اقدامات مسائل کا حل نہیں ہوتے، بلکہ اس سے #عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
اگر یہ افسران مکمل طور پر #اورکزئی منتقل کیے جائیں اور مستقل #بنیادوں پر وہیں بیٹھ کر کام کریں تو ہی حقیقی #معنوں میں مسائل حل ہوں گے، ترقی کی راہ ہموار ہوگی اور امن کو بھی #فروغ ملے گا۔
او ڈی ایم یہ مطالبہ #دہراتی ہے کہ دفاتر اور عملہ فوری طور پر #اورکزئی منتقل کیا جائے، بصورت دیگر بھرپور عوامی ردعمل دیا جائے گا، #کیونکہ یہ اورکزئی کے عوام کا بنیادی #حق ہے۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Peshawar
Peshawar
ORAKZAI