KP Forum

KP Forum

Share

We aim to bring you news, knowledge, & analyses on security, politics, & all that matters to KP 📍

08/06/2026

نوشہرہ کینٹ میں آگ لگنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔‼️‼️

آگ نوشہرہ بازار کی باڑہ مارکیٹ (کپڑا مارکیٹ) میں لگی تھی جو کہ کینٹ کے قریب واقع ہے۔

واقعے میں کسی بھی فوجی تنصیب یا عسکری اثاثے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

08/06/2026

پبلک سروس میسج‼️

یہ ایک معمول بنتا جا رہا ہے کہ چند انتشار پسند رہنما اپنے خفیہ، بیرونی سرپرستی یافتہ مقاصد اور ذاتی مفادات کے لیے عام لوگوں کو اکساتے ہیں، تشدد پر اُبھارتے ہیں، ہڑتالیں کرواتے ہیں اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے پر آمادہ کرتے ہیں۔

جب سزا اور احتساب کا وقت آتا ہے تو عام لوگ گرفتار ہوتے ہیں اور نتائج بھگتتے ہیں، جبکہ یہی رہنما جنہوں نے انہیں اس راستے پر ڈالا ہوتا ہے، مذاکرات اور خفیہ سمجھوتوں کے ذریعے خود کو بچا لیتے ہیں۔

بعد ازاں یہ رہنما اور ان کے بچے آرام دہ اور خوشحال زندگیاں گزارتے ہیں، لیکن عام نوجوان کارکنوں کا مستقبل تاریک ہو جاتا ہے۔ وہ جیلوں میں چلے جاتے ہیں، روزگار سے محروم ہو جاتے ہیں، عزت و وقار کھو بیٹھتے ہیں، اور ان کے کیریکٹر سرٹیفکیٹ پر منفی اندراج ہو جاتا ہے، جس کے باعث انہیں ویزا، جامعات میں داخلہ اور معتبر اداروں میں ملازمت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما بھی اس طرزِ عمل سے مختلف نہیں۔ انہوں نے نوجوان کارکنوں کو تشدد کے لیے اُکسایا، مگر خود منظرِ عام سے غائب ہو گئے۔ 72 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔ اب ان کا خیال کون رکھے گا؟ انہیں کون بچائے گا؟ یقیناً یہ نام نہاد رہنما نہیں۔ اگر وہ رہا بھی ہو جائیں تو ان کے مستقبل کو پہنچنے والا نقصان برقرار رہے گا۔ ہمیشہ عام کارکن ہی ایسے اقدامات کے نتائج بھگتتے ہیں۔

ہم، آزاد جموں و کشمیر کے عام شہری، تمام باشندوں خصوصاً اپنے نوجوانوں سے، جو ہمارا مستقبل ہیں، پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ وطن پرستی کا لبادہ اوڑھے ہوئے شرپسند عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ ہمیں تشدد اور ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کے ذریعے اپنے ہی علاقے کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے بلکہ اپنی پُرامن وادیوں میں امن و سکون کو بحال رکھنا چاہیے۔

ہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فتنے کا مستقل اور مؤثر خاتمہ کیا جائے اور آزاد جموں و کشمیر میں امن، استحکام اور سکون کو یقینی بنایا جائے۔

از جانب: آزاد جموں و کشمیر کے عام عوام‼️

08/06/2026

The "Awami Action Committee" script is being directed from across the border, and Imran Riaz’s rhetoric is serving as the perfect soundtrack for Indian propagandists.

08/06/2026

نتشاری جتھوں کے سرغنہ ارباب ایڈووکیٹ تھوراڑ میں کھلے عام عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ یہ طرزِ عمل واضح کرتا ہے کہ یہ کوئی پرامن تحریک نہیں بلکہ انتشار اور بدامنی کو فروغ دینے والی تحریک ہے جسے آزاد کشمیر حکومت نے کالعدم قرار دے کر درست فیصلہ کیا۔

08/06/2026

Yesterday few police and law enforcement personal at Dhal check post near Palandri have been taken hostage by armed hooligans of so called proscribed Joint Action Committee. Eyewitnesses have informed that due to presence of nearby civilian population and fear of collateral damage the LEAs abstained from firing back. Deputy Commissioner of Palandri and civil administration officials are engaging with the leaders of the thugs holding the officials. Informed officials have told that large scale security operation will be mounted in case the proscribed organisation and its terrorist leadership resort to any harm or other pressure tactics.
The event, armed hooligans action and the heinous act of kidnapping of government officials confirm the proscribed nature of the so called Joint Action Committee and the directions it is receiving and acting upon.

05/06/2026

نورنگ خیل، بنوں

فتنہ الخوارج کی جانب سے معصوم بچوں اور شہریوں کا بطور انسانی ڈھال بے رحمی سے غلط استعمال جاری

بنوں کے علاقے نورنگ خیل میں فتنہ الخوارج کی انسانیت دشمنی اور درندگی ایک بار پھر منظر عام پر آئی ۔

اطلاعات کے مطابق بنوں کے علاقے نورنگ خیل میں فتنہ الخوارج نے ایک مرتبہ پھر اپنی پرانی روش اپناتے ہوئے آبادی کی آڑ میں نہ صرف سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا بلکہ معصوم بچوں اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے انکو بھی اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔

ایسا بہت بار دیکھا جا چکا ہے کہ خوارجی ماضی میں بھی عام آبادی، خواتین اور بچوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں تاکہ سیکورٹی فورسز کو بلیک میل کر کے اپنی جانیں بچا سکیں۔

اس دوران خوارجیوں نے عام شہریوں کو کسی بھی قسم کا جانی نقصان پہنچانے سے دریغ نہیں کیا ۔

ایسے ہتھکنڈوں کو بعد میں پی ٹی ایم بھی پاکستان مخالف پراپیگنڈا کے لیے استعمال کرتی ہے۔ جیسا کہ آج کے واقعے کے بعد بھی دیکھا گیا

یاد رہے ، کل 2 جون کو بھی بنوں کے علاقے بکا خیل میں خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران جھنم واصل ہونے والے خوارجی شاہد عرف کمانڈو کے پی ٹی ایم کے سینئر رہنما عبدالصمد کے ساتھ بہت گہرے روابط تھے اور وہ تو خود بھی پی ٹی ایم کا کارکن تھا۔

اس بات کو ایک بار پھر واضح کیا جاتا ہے کہ پی ٹی ایم اور فتنہ الخوارج ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، جہاں ایک سیاست اور پراپیگنڈے کے لبادے میں چھپا ہوا ہے تو دوسرا بندوق اور بم دھماکوں سے انتشار پھیلاتا ہے۔

مقامی افراد کو چاہئے کہ اپنے اندر چھپے ہوئے دشمنوں کو پہچانیں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کے اپنی نسلوں کو محفوظ بنائیں-

Want your business to be the top-listed Media Company in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Peshawar