Abdur Razaq Afridi

Abdur Razaq Afridi

Share

ضلع خیبر صدر عبدالرزاق آفریدی (ANP)

04/07/2026

وادیٔ تیراہ لر باغ تاجر یونین کے صدر شیر افگن کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی
ضلعی صدر، عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر

Photos from Abdur Razaq Afridi's post 03/07/2026

وفاقی حکومت کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام پر ٹیکسوں کے نفاذ کا فیصلہ تاریخی اور آئینی وعدوں سے کھلا انحراف ہے، جسے عوامی نیشنل پارٹی مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔

یہ صرف ٹیکس کا مسئلہ نہیں، بلکہ ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

اس سے پہلے چیمبر ممبران اور فاٹا پاٹا بزنس کمیٹی نے بار بار وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کیا، مگر صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی، غیر سنجیدگی اور بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا۔

اگر صوبائی حکومت واقعی عوام، تاجروں اور کاروباری طبقے کے ساتھ کھڑی ہوتی تو بروقت عملی آواز اٹھاتی، نہ کہ اب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے بیانات دیتی۔

میں تمام سیاسی جماعتوں، وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی، نوجوانوں اور ہر طبقۂ فکر سے اپیل کرتا ہوں کہ اس عوام دشمن فیصلے کے خلاف متحد ہو کر بھرپور جمہوری جدوجہد کریں۔

فاٹا پاٹا کے عوام اور کاروباری طبقہ اب صرف بیانات نہیں، عملی اقدامات چاہتے ہیں۔ اس غیر منصفانہ ٹیکس پالیسی پر خاموش رہنے والوں کو عوام کے سامنے جواب دینا ہوگا۔

عوامی نیشنل پارٹی اس غیر منصفانہ فیصلے کی واپسی تک اپنی سیاسی، عوامی اور جمہوری جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھے گی۔

عبدالرزاق آفریدی
صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر
سفیرِ امن

|

01/07/2026

10 جولائی کو لنڈی کوتل میں ملی شہید مولانا خانزیب صاحب کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے صدر، سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Ring Road Peshtakhara
Peshawar
25000