Police Fans

Police Fans

Share

تم تو چہرے کی بات کرتی ہو - 🥰
لوگ ہمارے یونیفارم پر مرتے ہیں - 😎

Photos from Police Fans's post 15/06/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد کی زیر صدارت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی بیخ کنی، غیر قانونی افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن اور مجموعی پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او وقار احمد نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور قانون شکن افراد کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی حکومتی پالیسی کے مطابق باعزت واپسی کے عمل کو بھی مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او خیبر نے واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت، ناقص کارکردگی یا عوامی شکایات پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

21/01/2026

KPK Police
Khyber Police

31/10/2024

خیبر:- باڑہ پولیس کی بروقت اہم کارروائی اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے چھینی گئی 82 لاکھ رقم گھنٹوں میں برآمد وردات میں استعمال ہونےوالا اسلحہ وموٹرکار کو بھی حراست میں لیا گیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ باڑہ میں شہری دولت خان نے درخواست جمع کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مُسلح افراد نے بندوق کی نوک پر مجھ و خیال نبی سے مجموعی طور پر 82 لاکھ دس ہزار روپے اور دو عدد موبائل ایک عدد پستول چھین کر فرار ہوئے۔پولیس نے فوری طور پر مقدمہ نمبر 375 درج کرکے ایس ایچ او باڑہ ہردم گل کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے جگہ جگہ ناکہ بندیاں قائم کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی ناویہ کمر پر انچارج رحمت اللہ نے مشکوک موٹر کار نمبر 4045 کو رکھ کر ملزمان سے دوران تلاشی مسروقہ 82 لاکھ دس ہزار روپےاورایک عدد پستول دو عدد موبائل فون برآمد کرکے ملوث دونوں ملزمان احمد اللہ ولد روف خان جنید ولد میرولی قوم وزیر ساکن کرک کو گرفتارکرکےڈکیتی میں استعمال ہونے والہ کلاشنکوف اور موٹرکار کو بھی حراست میں لے کر گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

باڑہ پولیس کی بروقت کارروائی قابل ستائش ہیں گرفتار ملزمان منظم ڈکیت گینگ کے کارندے ہے جن سے مزید انکشافات متوقع ہے۔شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔"ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال"

Want your organization to be the top-listed Government Service in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Peshawar