KP Buzz
KP Buzz
30/11/2025
وزیراعلی سہیل آفریدی نے این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا ہے
نوجوان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کو انکوائری کا اختیار دیدیا، ضمنی الیکشن میں کلاس فور سے لیکر ڈپٹی کمشنر تک تک کی مکمل انکوائری ہوگی، کسی بھی اہلکار یا افسر کے ملوث ہونے پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی،
ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت ملازمین اور افسران دھاندلی میں ملوث نہیں، پھر بھی شفافیت کے لیے انکوائری کر رہے ہیں، ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج رہے ہیں، پریذائیڈنگ افسران کے بیانات اور بیان حلفی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔
شفیع جان،معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا
23/11/2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا وزیر اطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل
"وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف انکے نامزدگی کے دن سے جھوٹا پروپیگنڈہ جاری ہے،سہیل آفریدی کا تعلق غیور قبائل سے ہے وہ اپنے قائد عمران خان کے ترقیاتی ویژن پر عمل پیرا ہیں، وزیراعلیٰ نے قیام امن کے لیے پہلی مرتبہ تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا،پنجاب حکومت کو خیبر پختونخوا امن جرگہ سے کافی تکلیف ہے۔"
"وزیراعلی نے صوبے میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیےفری ایجوکیشن کارڈ متعارف کرایا،خیبرپختونخوا میں بہتر طرز حکمرانی، عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے،پنجاب میں فارم 47 کی جعلی حکومت ہے جس کا دھاندلی میں وسیع تجربہ ہے،پنجاب کے عوام باشعور ہیں، اسی لیے ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں کو کیمپوں سے گرفتار کیا۔"
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Telephone
Website
Address
Peshawar