MediaCall Pakistan

MediaCall Pakistan

Share

For media cover in Pakistan

09/12/2025
25/11/2025

بریسٹ کینسر کی بائیوپسی — درست تشخیص کے لیے سب سے اہم قدم

آج ہم بات کریں گے بریسٹ کینسر کی بائیوپسی کے بارے میں، جو اس بیماری کی صحیح تشخیص اور علاج کے انتخاب میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

ماضی میں بریسٹ کینسر کی بائیوپسی کے لیے عام طور پر سرنج (FNAC) کا استعمال ہوتا تھا، جس میں ایک باریک سرنج کے ذریعے لیمپ سے کچھ مواد نکال کر لیب بھیج دیا جاتا تھا۔ لیکن اس طریقہ میں غلطی کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور تشخیص اکثر مکمل یا درست نہیں ہو پاتی۔

آج کل دنیا بھر میں Core Needle Biopsy (کور بائیوپسی) کو ریکمنڈ کیا جاتا ہے۔
یہ ایک جدید، محفوظ اور زیادہ مؤثر طریقہ ہے، جس میں:

✔️ لوکل اینستھیزیا دیا جاتا ہے، اس لیے درد نہیں ہوتا
✔️ موٹی نیڈل کے ذریعے مناسب مقدار میں ٹشو لیا جاتا ہے
✔️ رپورٹ زیادہ درست، مکمل اور قابلِ اعتماد ہوتی ہے
✔️ علاج کے اگلے مرحلے — سرجری، کیموتھراپی یا ہارمون تھراپی — کے فیصلے اسی رپورٹ کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں

سرنج بائیوپسی اب بھی کچھ جگہوں پر مفید ہے، لیکن بریسٹ لیمپ کی تشخیص کے لیے اب قابلِ قبول نہیں سمجھی جاتی۔
البتہ بغل (Axilla) میں موجود لمف نوڈ کی بائیوپسی کے لیے سرنج استعمال کی جا سکتی ہے۔

📞 مزید معلومات یا اپائنٹمنٹ کے لیے رابطہ کریں:
0336-7622905
Life Care Hospital & Research Institute, Phase 5 Hayatabad, Peshawar

Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Peshawar
25000