Kp Time Digital

Kp Time Digital

Share

Fazal Khan Bureau Chief Peshawar City News Channal

09/07/2026

پشاور، نواحی علاقہ شاہ عالم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے شدید ترین قانونی اور اخلاقی تنازعے کا شکار

پشاور، ڈاکٹر و لیڈی ہیلتھ ورکر رابعہ کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علاقہ شاہ عالم پر شدید الزامات، پریس کانفرنس کر دی

پشاور، ضلعی انتظامیہ کے مطابق معاملہ انکاری والدین کیٹگری کا ہے

پشاور، ڈاکٹر رابعہ نے اے اے سی علاقہ شاہ عالم الیاس کے گنرز کی تشدد والی ویڈیو میڈیا کو دے دی

پشاور، نواحی علاقہ شاہ عالم کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے گنرز کے ساتھ مل کر تشدد کیا ، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا، ڈاکٹر رابعہ کی پریس کانفرنس میں الزامات

پشاور، پولیو ٹیم قطرے پلانے آئی، بچے رشتہ داروں کے گھر گئے تھے، اس پر اے اے سی الیاس کے گنرز نے تلخ کلامی اور پھر بھائی و شوہر پر تشدد شروع کر دیا، ڈاکٹر رابعہ

پشاور، بھائی شوکت اور شوہر سعید پر تشدد کی ویڈیو بنائی، لیڈی پولیس بغیر یہ گنرز گھر میں گھس آئے تھے، ڈاکٹر رابعہ

پشاور، گنرز نے مجھے گھر کے اندر گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور میرا موبائل آئی فون توڑ دیا، میرے کپڑے پھاڑ دیے، ڈاکٹر رابعہ کے الزامات

پشاور، انصاف کی دعویدار صوبائی حکومت کہاں سوئی ہے، قانون کی دھجیاں اڑائیں گئیں، ایک عورت پر سرکاری مرد محافظوں نے تشدد کیا، ڈاکٹر رابعہ

پشاور، میرے شوہر اور بھائی کو پورے گاؤں کے سامنے مار مار کر گاڑیوں میں ڈال کر تھانے لے گئے، جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، ڈاکٹر رابعہ

پشاور، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، وزیراعلی، چیف سیکرٹری، آئی جی سے انصاف کی اپیل کرتی ہوں، ڈاکٹر رابعہ

03/07/2026

وومن یونیورسٹی صوابی میں فائنل تھسیس ایکزیبیشن کا انعقاد ۔۔ طالبات کے منفرد اور دلچسپ آرٹ ورک ۔۔ دیکھنے والے بھی حیران ۔۔۔

03/07/2026

ویمن یونیورسٹی صوابی میں فائنل تھیسس آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد، طلبہ کے منفرد فن پارے نمائش کے لیے پیش

صوابی: ویمن یونیورسٹی صوابی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیرِ اہتمام فائنل تھیسس آرٹ ایگزیبیشن کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر مبنی منفرد آرٹ ورکس اور تھیسس پروجیکٹس نمائش کے لیے پیش کیے۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین تھیں۔ دیگر معزز مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر صوابی عدنان خٹک، اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی یامین ثنا، ڈائریکٹر ٹیکنیکل زیڈ کے ٹیکسٹائل فضل سبحان، سابق صدر صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد اسرار، سیکریٹری جنرل صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد سلمان خان، عقیل خان، امیر حسب اللہ ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر عمرانہ سیمی شریک ہوئے۔

اس موقع پر ویمن یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران، طالبات اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

نمائش میں طالبات نے پینٹنگ، گرافک ڈیزائن، ٹیکسٹائل، الیسٹریشن، ڈیجیٹل آرٹ اور دیگر تخلیقی شعبوں سے متعلق اپنے فائنل تھیسس پروجیکٹس پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ مہمانوں نے طالبات کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں عملی میدان کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تقریب کا انعقاد ویمن یونیورسٹی صوابی کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کی قیادت میں کیا۔

30/06/2026

شب قدر،سردریاب ،نحقی اور شکر پورہ سمیت دیگر علاقوں کے افراد کے ساتھ ہونے والے دھوکے کے حوالے سے پریس کانفرنس...

Want your business to be the top-listed Media Company in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Deans Trade Center Peshawar Cantt
Peshawar
25000