PEER BABA
swat
کبھی کبھی زندگی کا سب سے بڑا دکھ، دراصل اللہ کی سب سے بڑی رحمت ہوتا ہے۔
ہم ایک لمحہ دیکھتے ہیں، مگر اللہ پوری زندگی دیکھتا ہے۔ اسی لیے قرآن ہمیں سکھاتا ہے،
وَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ،
جس دروازے کے بند ہونے پر آج آپ رو رہے ہیں، ممکن ہے وہی آپ کو کسی بڑے نقصان سے بچا رہا ہو۔ جس تاخیر کو آپ محرومی سمجھ رہے ہیں، شاید وہی آپ کی بہترین تیاری ہو۔
سورۂ کہف میں مسکینوں کی کشتی کا عیب دار کر دیا جانا، حضرت یوسفؑ کا کنویں میں پھینکا جانا، اور حضرت موسیٰؑ کا دریا میں بہا دیا جانا، بظاہر یہ سب مصیبتیں تھیں، مگر انجام میں یہی اللہ کی عظیم رحمت، حفاظت اور حکمت ثابت ہوئیں۔
اس لیے ہر آزمائش میں یہ کہنا سیکھ لیجیے،
وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ،
''میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔''
یقین رکھیے، اللہ جب روکتا ہے تو بھی رحمت سے، اور جب عطا کرتا ہے تو بھی حکمت سے۔
اللّٰہم ارزقنا الرضا بقضائک، والثقة بحکمتک، وحسن التوکل علیک۔ آمین۔
03/07/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Peshawar