Tribal Fact Checker
Long Live Pakistan 🇵🇰✌️
27/04/2026
لکی مروت کے سب ڈویژن بٹنی کے گاؤں شادی خیل میں دہـشتـگـرد عبداللہ عرف جنگ شاہ نے اپنے ہی سگے بھائی شکیل، جو ایف سی اہلکار تھے، کو فـائرنـگ کر کے شـہیـد کر دیا۔ مقامی افراد کے مطابق شکیل اپنے بھائی کو مسلسل دہـشـتگردی چھوڑنے کا مشورہ دیتے رہے، لیکن اس نے نہ مانا اور آخرکار انہیں قـتـل کر دیا۔
27/04/2026
کوہاٹ (درہ آدم خیل) میں جی او سی 9 ڈویژن کی زیر صدارت ایک اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں پانچ قبائل کے مشران اور عمائدین نے شرکت کی۔
جرگے میں امن و امان، پائیدار استحکام اور علاقے میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبائلی مشران نے پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے علاقے میں امن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔
27/04/2026
جنوبی وزیرستان کے علاقے خم رنگ میں گنگی خیل قبیلے، پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے خم رنگ روڈ کی مرمت و بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی اختلافات کے بعد جرگوں اور مذاکرات کے ذریعے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔
مقامی کمانڈنگ آفیسر کی ملاقات کے بعد باہمی تعاون کو فروغ ملا، جبکہ مقامی افراد بھی منصوبے میں حصہ لے رہے ہیں۔
27/04/2026
جنوبی وزیرستان کے علاقے سرویکئی میں ایف سی (ساؤتھ) کے مقامی یونٹ کے افسر نے پستئی کے رہائشیوں سے ملاقات کی اور مقامی مشر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
افسران نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے فاتحہ خوانی کی اور تعزیتی امداد بھی فراہم کی۔
مقامی افراد نے ایف سی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ہمدردی اور خیر سگالی پر مبنی قدم قرار دیا۔
27/04/2026
ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ قلعہ بالاحصار میں شہداء کے بچوں اور لواحقین نے آئی جی ایف سی سے ملاقات کی، جس میں مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
آئی جی ایف سی نے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور لواحقین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar