JUI Digital Media Cell Toi khullah

JUI Digital Media Cell Toi khullah

Share

میں ایک کہانی ہوں ،
اکابر کی نشانی ہوں،
میں جان جمعیت ہوں ،
میں جان جمعیت ہوں ،

13/04/2026
13/04/2026
Photos from Maulana Abdul Haseeb's post 13/04/2026
Photos from JUI Digital Media Cell Toi khullah's post 12/04/2026

جمعیت علماء اسلام لوئر وزیرستان کا ضلعی کابینہ اجلاس
جمعیت علماء اسلام لوئر وزیرستان کے ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس قائم مقام امیر، مولانا مفتی محمد جہانگیر صاحب کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے ایجنڈے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا رفیع الدین وزیر صاحب نے پیش کیے جن پر نہایت سنجیدگی فہم و فراست اور باہمی خیرخواہی کے جذبے کے تحت تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرستان کے موجودہ حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کا قیام نہایت ضروری ہے۔ اس موقع پر ریاستِ وقت سے پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ ہر ممکن اقدامات کے ذریعے امن و امان کو یقینی بنائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح قرار دے۔
پاک و افغان کشیدگی کے حوالے سے اجلاس میں افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ صورتحال دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں۔ جمعیت علماء اسلام نے اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور زور دیا کہ سرحد کے دونوں اطراف آباد احمدزئی قبائل کو درپیش مشکلات کا ہمدردانہ اور فوری ازالہ کیا جائے تاکہ وہ سکون اور عزت کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔
مزید برآں اجلاس میں جماعت کے نظم و نسق کو مزید مؤثر مضبوط اور منظم بنانے کے حوالے سے اہم اور تعمیری مشاورت کی گئی۔ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اتحاد نظم و ضبط اور باہمی تعاون کے ذریعے جماعت کو مزید فعال اور عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رکھا جائے گا۔
اجلاس کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا کہ اللہ تعالیٰ اس خطے میں امن استحکام اور بھائی چارہ قائم فرمائے اور ہمیں اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔

منجانب: جے یو آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل ضلع لوئر وزیرستان

Photos from Maulana Atta ul Haq Darvish's post 09/04/2026
Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Toi Khullah
Peshawar
ABDULLAH1122