Solar Home

Solar Home

Share

Design, EPC and Installation of Solar. Solar Hom is a national leader in residential solar and has h About Solar Hom
Solar Hom (pvt) ltd.

Photos 14/07/2015

غیرمعیاری سولرپینلزکی درآمدپرپابندی عائدکرانے کافیصلہ

وزارت پانی وبجلی نے غیرمعیاری سولرپینلزکی درآمدکا نوٹس لیتے ہوئے ان پر پابندی عائدکرانے کافیصلہ کیاہے،اس سلسلے میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی،پاکستان کونسل آف سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ،وزارت خزانہ اور ایف بی آرسے آرا طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نجی شعبے کی طرف سے ملک میں درآمد کیے جانیوالے سولرپینلزکے معیارکے حوالے سے ماہرین نے عدم اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں سے نکلنے والی شعاعیں انسانی صحت کیلیے نہایت مضرہیں جبکہ ان پینلزکی درآمدکے وقت معیارکوبھی مدنظرنہیں رکھاجا رہا۔مختلف اداروں نے درآمدکیے جانیوالے پینلزکو ناقابل استعمال قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف انسانی صحت بلکہ گھریلوبرقی آلات پربھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایکسپریس کے رابطہ کرنے پروزارت پانی وبجلی کے سینئرافسرنے بتایاکہ وزارت نے اس بارے میں مناسب پالیسی بنانے کافیصلہ کیاہے ،اس سارے عمل میں ایف بی آراوروزارت خزانہ کی رضامندی ضروری ہے۔

Want your business to be the top-listed Contractor in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Peshawar
25000