Safe Pakistan From Fraud

Safe Pakistan From Fraud

Share

peace following

29/11/2025

لاہور رنگ روڈ کی جو ملتان روڈ سے انٹری ہے وہاں پولیس ناکہ لگا ہوا تھا ۔ مجھے نہیں معلوم اس سپیشل ناکے کی کیا وجہ تھی۔ پولیس والے سیانے ہوتے ہیں۔ لونڈوں کو دیکھ کر کاغذات بھی پوچھتے ہیں اور اگر ساتھ لڑکی بیٹھی ہو تو تفتیش بھی کرنے لگتے ہیں۔ اسی طرح ان کا حقہ پانی نکل آتا ہے۔ بہرحال مجھے روکا اور ایک جوان ٹارچ لیے قریب آیا۔ بولا “ کہاں جا رہے ہو ؟”۔ میں نے کہا بس یہیں گھومنے پھرنے رنگ روڈ کا چکر کاٹنے، آپ کہیں تو واپس چلا جاتا ہوں۔ بولا “ یہ تو کوئی بات نہ ہوئی ایسے ہی رنگ روڈ پر جانا ہے کوئی کام نہیں ؟”۔ میں نے کہا کہ بھائی کام تو ہے مگر آپ کو بتا دیا تو کونسا ہو جانا ہے اس لیے کیا فرق پڑتا ہے۔ مجھے جانے دو یا واپس چلا جاؤں ؟۔

اتنی دیر میں دوسرا جوان بھی آ گیا۔ مجھے بولا گاڑی سائیڈ پر لگاؤ۔ میں نے سائیڈ پر لگا لی۔ پھر دونوں جوان پاس آ گئے۔ دوسرا بولا “ کہاں جانا ہے ؟”۔ میں نے کہا “ ڈیٹ مارنے جا رہا ہوں۔” دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا۔ پہلا بولا “ ٹھیک ٹھیک بتاؤ کہاں جا رہے ہو، گاڑی سے باہر آؤ ہمیں چیکنگ کرنی ہے۔”۔ میں گاڑی سے اُتر آیا۔ ان دونوں نے گاڑی کی تلاشی لی۔ چار پانچ منٹ لگے رہے۔ میں نے سگریٹ سُلگا لیا۔ پھر ایک بولا “ گاڑی کی رجسٹریشن کہاں ہے ؟”۔ میں نے بٹوے سے کارڈ اور شناخی کارڈ اور لائسنس نکال لیے۔ اسے کہا کہ یہ لو سب چیک کرو پراپر اور تم نے سیٹوں کے نیچے نہیں دیکھا ناں ؟ چیک کرو ڈرائیور سیٹ کے نیچے تو دیکھو، پراپر چیکنگ نہیں کر رہے آپ دونوں۔ ایک اہلکار یہ سُن کر پھر ٹارچ لے کر گھُسا اور ڈرائیور سیٹ کے نیچے مارنے لگا۔ پھر اس نے ہاتھ بڑھا کر ڈرائیور سیٹ کے نیچے گھسا دیا۔

اس کے ہاتھ میں ایک لائٹر آیا۔ مجھے لائٹر اس نے واپس کر دیا۔ شکر ہے لائٹر مل گیا مجھ سے نہیں نکل سکا تھا تو میں نے نیا لے لیا تھا۔پھر دونوں نے مل کر کاغذات چیک کیے۔ پھر ایک اہلکار مجھے واپس کرتے بولا “ جاؤ، ٹھیک ہے۔”۔

میں گاڑی میں بیٹھا۔ اس کو کہا “ واقعی جاؤں ؟ ڈیٹ مارنے جا رہا ہوں”۔ وہ پھر شیشے کے قریب آیا۔ بولا “ باؤ جی جاؤ، اگر کچھ ہمارا بھی خیال کر لیں تو ہم سوپ پی لیں گے۔”۔ مجھے یہ تو معلوم ہے کہ تھانہ سُندر لگتا ہے۔ یہ اہلکار بھی سُندر تھانے کے تھے۔ یہی تھانہ بحریہ ٹاؤن کا ہے جہاں میں رہتا ہوں اور یہی حدود ہے ملتان روڈ سے رنگ روڈ انٹرچینج کی۔ میں نے کہا “ سُندر تھانے سے ہو ناں ؟”۔ جواب آیا جی ہاں۔ میں نے ایس ایچ او صاحب کو کال ملا دی۔ انہوں نے کال اٹھائی۔ میں نے حال احوال پوچھ کر ہنستے ہوئے کہا کہ سر اپنے عملے کو سوپ تو پلا دیا کریں یہ رنگ روڈ پر ناکہ لگا کر لوگوں سے سوپ مانگتے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ میری بات کرائیں۔ میں نے فون اسے دے دیا۔ مجھے نہیں معلوم ایس ایچ او صاحب نے اسے کیا کہا۔ وہ اہلکار فون واپس کرتے بولا “ سر آپ ہمیں تعارف کروا دیتے فون ملانے کی کیا ضرورت تھی۔”

خیر، چار روز بعد پھر وہاں سے گزر ہوا۔ اہلکار نے ٹارچ ماری۔ مجھے دیکھ کر اشارہ کیا کہ میں چلا جاؤں۔ میں نے شیشہ اتار کر اسے کہا کہ استاد آج سوپ کا موڈ نہیں ہو رہا کیا ؟۔ آگے سے ہنس پڑا۔ بولا “ او جاؤ پائین تُسی کی شغل لایا ہویا ساڈا۔”۔ میں نے بھی ہنس کے کہا “ چیک کر لو یار ۔ لائٹر پھر ہاتھ سے چھوٹ کر سیٹ کے نیچے چلا گیا ہے۔” ۔ ہنسنے لگا۔ پھر بولا ”پائین نہ کریا کرو، جاؤ تُسی“۔

پنجاب پُلس کی کیا باتاں۔ آئی جی پنجاب کو فرصت مل جائے تو ذرا اپنے ڈیپارٹمنٹ کے واسطے سوپ کا بندوبست کر لیں۔ سردیاں آ رہی ہیں اور یہ چاق و چوبند جوان رات کو ناکے لگا کر خود ہی سوپ کا بندوبست کر رہے ہوتے ہیں۔

By: Syed Mahdi Bukhari

12/10/2025

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ثابت کیا کہ وہ نہ جمہوری پارٹی تھی اور نہ ہے 💔 👇🤚
اس ملک میں جب بھی عوامی مینڈیٹ اور جمہوریت کو روندنے کی سازش ہوئی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنا کندھا پیش کیا۔
1970 سے آج تک پیپلز پارٹی غیر جمہوری قوتوں کی فرنٹ لائن اتحادی رہی ہے، عوامی منشاء کے خلاف کھڑی رہی ہے، بار بار۔
جمہوریت کے نعرے صرف اپنے مفاد تک، اصول ہمیشہ موقع پرستی کی نذر ہوئے۔
جب بھی نظام پر شب خون مارا گیا، پیپلز پارٹی نے خاموشی یا شراکت سے اسے جائز بنانے کی کوشش کی۔

14/09/2025

*پشاور میں بڑی کارروائی: متعدد ایس ایچ اوز معطل، اثاثوں کی چھان بین شروع*

پشاور: پولیس میں کرپشن اور نااہلی کے خلاف سی سی پی او پشاور کا بڑا اقدام، ہشتنگری، خزانہ، پہاڑی پورہ، غربی، پشتخرہ اور فقیر آباد کے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق معطل افسران کے خلاف کرپشن اور عوامی شکایات کی روشنی میں باضابطہ تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ان کے اثاثوں کی بھی چھان بین شروع کر دی گئی ہے تاکہ غیر قانونی ذرائع سے جمع کی گئی دولت کا سراغ لگایا جا سکے۔
مزید برآں ایک سرکل ڈی ایس پی کو بھی سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر اصلاح کریں، ورنہ جنوبی اضلاع میں تبادلے کے لیے تیار رہیں۔

17/08/2025

یہ عذاب کچے گھروں پر پہلے کیوں اترتے ہیں؟

سیلاب کی باڑ مزارع کے مویشی ہی کیوں بہا لے جاتی ہے؟

طوفان سے غریب کے گھر کی چھت ہی کیوں اڑتی ہے؟

قحط مفلس کے بچوں کی بھینٹ ہی کیوں لیتا ہے؟

لاس ویگاس، مانٹی کارلو اور مناکو کے جوا خانے اور قحبہ خانے کبھی زمین میں کیوں نہیں دھنستے؟

غذائی افلاس افریقا کے بجائے یورپ میں کیوں نہیں آتا ؟

سیلاب سے ایمسٹرڈم اور پیرس تباہ کیوں نہیں ہوتے؟

پاکستان میں ریکٹر سکیل پر 7.8 کے زلزلے سے 75000 لوگ مر جاتے ہیں پر جاپان میں 7.8 کے زلزلے میں ایک بھی شخص کیوں نہیں مرتا ؟

یہ کیسا عذاب ہے جو اچھی انجینیرنگ اور منصوبہ بندی سے ٹل جاتا ہے؟

اگر زمین پر زلزلے گناہوں کی زیادتی سے آتے ہیں تو مشتری اور مریخ پر کون سے گناہوں کا بوجھ ہے جو زمین سے زیادہ ہولناک زلزلے وہاں آتے رہتے ہیں ؟

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Peshawar
25000