Community Volunteer Network

Community Volunteer Network

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Community Volunteer Network, Charitable organisation, Peshawar.

Photos from Community Volunteer Network's post 19/03/2026

اس رمضان المبارک میں CVN کے دو ہیروز نے صبح 7:30 سے شام 4:00 بجے تک انتہائی محنت، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ یتیم بچوں اور بیواؤں کی خدمت کی۔
انہوں نے رمضان پیکج کی تقسیم، ریکارڈ کی تکمیل، بچوں کے کپڑوں کی سلائی اور بچیوں کے لیے تیار سوٹ کی فراہمی کو خوش اخلاقی کے ساتھ یقینی بنایا۔
ہم ان گمنام ہیروز کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔

Photos from Community Volunteer Network's post 23/11/2025

کمیونٹی وولنٹیر نیٹ ورک، عبادت ہسپتال پشاور اور ہورائزن کے تعاون سے باجوڑ کے متاثرین کے لیے ہفتہ وار فری مینٹل ہیلتھ کیمپ معروف ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر مفتی صاحب کے زیر نگرانی پچھلے تین مہینوں سے جاری ہیں، اب تک 250 سے زیادہ متاثرہ افراد کا نہ صرف مفت معائینہ کیا گیا ہے بلکہ انہیں مفت ادوایات بھی فراہم کی گئی ہیں، انشاءاللہ انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہیں گا۔ ہم بہت جلد عبادت ہسپتال کے تعاون سے باجوڑ کے نوجوانوں کے لیے پشاور میں سائیکالوجیکل فرسٹ ایڈ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کریں گے، ہم باجوڑ کی عوام کے طرف سے پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی صاحب، پروفیسر ڈاکٹر علی مفتی صاحب اور ان کی پوری ٹیم شکر گزار ہیں کہ وہ مصروفیت کے باوجود باجوڑ کی متاثرین کو مفت سروسز فراہم کر رہے ہیں

Photos from Community Volunteer Network's post 13/09/2025

نشہ ایک لعنت ہے..
ہمارے علاقے کے خوبصورت نوجوان اس میں مبتلا ہو کر اپنی زندگیاں برباد کر رہے ہیں۔
آج سی وی این ٹیم نے احساس ری ہیبیلیٹیشن سینٹر، عادل چوک خار کا دورہ کیا، جہاں متاثرہ نوجوانوں سے ملاقات کی، ان سے گپ شپ لگائی اور ان کے دلوں میں یہ امید جگائی کہ:
۔.ان شاء اللہ آپ بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گے..
آئیے! اس لعنت کے خلاف مل کر آواز اٹھائیں اور اپنے نوجوانوں کو ایک روشن مستقبل دیں

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Culinary Team

Attire

Telephone

Address


Peshawar
18650